سلسلہ احمدیہ — Page 13
13 کے درمیان ہوا تھا۔اس خطے میں آزمائشوں کا سلسلہ یہیں پر ہی ختم نہیں ہو جاتا۔اس کے بعد بھی یہاں کی جماعت کو ابتلاؤں کے بہت سے دور دیکھنے پڑے۔یہ تو صرف ایک آغاز تھا۔مگر جماعت کا قدم رکا نہیں بلکہ ترقی کی راہ پر گامزن ہی رہا۔مخالفتوں کے طوفان میں ہی بیچے اور کھرے افراد نکھر کر سامنے آتے ہیں۔چنانچہ ہم نے جس دور کا ذکر ابھی کیا ہے ، اسی دور میں مکرم امری عبیدی صاحب جیسا جو ہر قابل بھی جماعت کو عطا ہوا۔جو ایک کم عمر طالب علم کی حیثیت سے ٹبورا میں آئے اور پھر اپنے علاقے بکوبا میں احمدیت کی تبلیغ میں مشغول ہو گئے۔پہلے پولیس میں سب انسپکٹر بننے کے لئے ٹر میٹنگ شروع کی۔جب حضرت مصلح موعود نے وقف زندگی کی تحریک فرمائی تو آپ نے وہ خطبہ پڑھتے ہی حضور کی خدمت میں خط لکھا اور اپنی زندگی خدمت دین کے لئے وقف کر دی اور پھر جامعہ احمد یہ ربوہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آئے۔آپ نے بہت سے دنیاوی اعزازات بھی حاصل کئے حتی کہ اپنے ملک کے وزیر بھی بنے لیکن جس چیز کی وجہ سے آپ کو رہتی دنیا تک یاد کیا جائے گا وہ آپ کا اخلاص اور خدمت دین کا جذبہ ہے۔ہم آگے جا کر آپ کے کارناموں کا تفصیل سے جائزہ لیں گے۔(۳۷) (۱،۲) An Introduction to the History of East Africa by Z۔A۔Marsh, G۔W۔Kingsnorh, Third Edition,Cambridge at The University Press 1965, page 72۔74 (۳) بخاری کتاب البیع (۴) ابوداؤد بروایت فتح الباری جلد ۴ ص ۳۴۶ (۵) سورۃ نور ۳۴ (1) سورۃ توبہ ۶۰ (۷) خروج باب ۲۱ آیت ۸،۷ (۸) مسلم کتاب الایمان (۹) خروج باب ۲۱ آیت ۲۰-۲۱ (۱۱) ریویو آف ریلیچنز اردو فروری ۱۹۳۹ ء ص ۳۷ تا ۴۱ (۱۰) A short History of Africa by Roland Oliver &J۔D۔Fage,Penguin Books page120 (۱۲)An Introduction to The History of East Africa by Z۔A۔Marsh, G۔W۔Kingsnorth, Third Edition, Cambridge at The University press, 1965 page74-77