سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 157 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 157

157 اہم ضروریات کے لئے مالی وسائل کی ضرورت تھی۔ایک عام آدمی اس کی اہمیت کو نہیں سمجھ سکتا تھا لیکن حضور کی دور بین نگاہ آنے والے خطرات کو واضح طور پر دیکھ رہی تھی۔پہلے فروری میں آپ نے حفاظت مرکز کے لئے چندہ جمع کرنے کی تحریک فرمائی اور پھر مئی میں حضور نے تحریک فرمائی کہ زیادہ سے زیادہ احباب وقف جائیداد اور وقف آمد کی تحریک میں حصہ لیں اور ۲۰ مئی تک وقف جائیداد کرنے والوں کی فہرستیں تیار ہو کر قادیان پہنچا دی گئی تھیں۔ان تحاریک کی وجہ سے وہ مالی وسائل پیدا ہوئے جن کی ضرورت مستقبل قریب میں پڑنے والی تھی۔آنے والے وقت نے ثابت کیا کہ ان بروقت اقدامات کی وجہ سے جماعت احمدیہ اُن خطرناک حالات کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوئی جن کے سامنے حکومتی ادارے بھی بے بس اور لاچار نظر آتے تھے۔(۳۹) اس کے علاوہ قادیان میں گندم اور دیگر ضروریات زندگی بڑی مقدار میں خرید کر محفوظ کر دی گئیں۔جب کچھ ماہ کے بعد مشرقی پنجاب کے مسلمانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی تو ان تیاریوں سے نہ صرف قادیان میں محصور احمدیوں کی جانیں بچیں بلکہ ان ہزاروں مسلمانوں کی خدمت بھی کی گئی جو دشمن کی چیرہ دستیوں سے مجبور ہو کر قادیان میں پناہ گزیں ہوئے تھے۔اور دوسری طرف جب ہم اس بات کا جائزہ لیتے ہیں کہ اُس وقت مسلمانانِ پنجاب کے لیڈر کیا تیاریاں کر رہے تھے تو یہ افسوسناک حقیقت نظر آتی ہے کہ آنے والے بحران کی تیاری کرنا تو درکنار، وہ نوشتہ دیوار پڑھنے سے بھی قاصر تھے۔اس غفلت کا نتیجہ کیا نکلا؟ جب پنجاب میں خون کی ہولی کھیلی گئی تو مشرقی پنجاب کے مسلمان وحشیوں کے سامنے بے یار و مددگار کھڑے تھے۔ہزاروں قتل ہو گئے۔اکثریت کی تمام املاک لٹ گئیں کتنی ہی مسلمان عورتیں اغوا کر لی گئیں۔پنجاب کی تقسیم پر احتجاج گو کہ وقت کے ساتھ یہ ظاہر ہوتا جا رہا تھا کہ پنجاب کی تقسیم کا فیصلہ کیا جا چکا ہے مگر جماعت اس تقسیم کے خلاف اپنا موقف ہر سطح پر پیش کر رہی تھی۔چناچہ مئی کے آخر پر ناظر اعلیٰ کی طرف سے برطانیہ کے وزیر اعظم کو یہ تار دی گئی۔احمد یہ جماعت پنجاب کی تقسیم کے سخت خلاف ہے۔کیونکہ وہ جغرافیائی اور اقتصادی