سلسلہ احمدیہ — Page 713
713 تھا پس وہ وقت آیا۔تو وہ لوگ جو یہاں تھے گواہ ہیں اور ان میں سے ہر ایک شخص شاہد ہے اس بات کا کہ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے فرشتوں کی فوج بھیجی ہے۔اور اس نے جماعت احمدیہ پر قبضہ کر لیا ہے اور جس طرح گڈریا بھیڑوں کو گھیر لیتا ہے۔اسی طرح اس فوج نے ہم سب کو گھیرے میں لے لیا ہے۔اور کہا کہ ہمیں اس لئے بھیجا گیا ہے کہ ہم تمہیں بھٹکنے نہ دیں۔اس وقت کسی کے دماغ میں یہ خیال نہ تھا کہ کون خلیفہ منتخب ہوتا ہے یا کون نہیں۔لیکن ہر دل یہ جانتا تھا کہ خلافت قائم رہے گی اور خلیفہ منتخب ہوگا۔اور خلافت کی برکات ہم میں جاری وساری رہیں گی۔(۱۰) حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے انتخاب خلافت کے دوران اجلاس کے شرکاء کی دلی کیفیات بیان کرتے ہوئے فرمایا۔۔جس شام کو مجلس انتخاب کے ممبر مسجد مبارک کے اندر مشورہ کر رہے تھے۔اور بوجہ ممبر ہونے کے میں اور خاندان کے بعض دوسرے افراد بھی اس میں شامل تھے۔لیکن خدا شاہد ہے کہ اس کا روائی کا بیسواں حصہ بھی میرے کان میں نہیں پڑا۔کیونکہ ہم لوگ پیچھے بیٹھے یہ دعا کر رہے تھے کہ اے خدا! جماعت کو مضبوط اور مستحکم بنا۔اور خلافت کو قائم رکھ ! اور دل میں یہ عہد کیا تھا کہ جو بھی خلیفہ منتخب ہو گا۔ہم اس سے کام اتباع اور اطاعت کا حلف اُٹھائیں گے اور جماعتی اتحاد اور خدا تعالیٰ کے فضلوں کو دیکھ دیکھ کر خوشی خوشی ہم واپس آجائیں گے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت میں تفرقہ پیدا نہیں ہوا۔اور ہمارا جو فرض تھا آرام کے ساتھ ہم اس سے سبکدوش ہو گئے۔(۸) آنحضرت ﷺ کی اتباع میں ہر احمدی جانتا ہے کہ اس کے ہاتھ میں اصل ہتھیار دعا کا ہتھیار ہے۔حضرت مصلح موعودؓ نے پہلے خطبہ جمعہ کے آخر میں احباب جماعت کو دعاؤں میں لگ جانے، تہجد ادا کرنے اور صدقہ خیرات ادا کرنے اور روزہ رکھنے کی تلقین فرمائی تھی ، اسی طرح حضرت خلیفۃ اسیح الثالث نے اپنے پہلے خطبہ جمعہ کے آخر میں فرمایا چونکہ میں جانتا ہوں کہ آپ میں سے ہزاروں ایسے ہوں گے کہ چھوٹی یا بڑی تکالیف میں مجھے لکھیں گے اور کہیں گے کہ ہمارے لئے دعا کریں۔تو میری دعا یہ ہے کہ ایسے