سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 701 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 701

701 بوجہ کثرت جماعت اور قلتِ صحابہ کے جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا چہرہ دیکھا اور صحبت اُٹھائی تھی بہت بڑا ہے۔کیونکہ جب زمانہ گذرتا ہے الہی سلسلہ پھیل جاتا ہے تو بعض کمزوریاں بھی پیدا ہو جاتی ہیں اور اس وقت تو ہر وقت کے ناصح خلیفہ کی لمبی علالت بھی بعض غفلتوں اور کمزوریوں کو بیمار طبائع میں پیدا کرنے کی وجہ بن گئی۔اس وقت جبکہ آپ سب کے دل دردمند ہیں اور ایک اہم فیصلہ کا وقت ہے ہم سب کو اپنے دکھ بھول کر دعا میں لگ جانا چاہئیے اور صدق نیت سے اپنی کمزوریوں کا جائزہ لے کر سچا عهد خدا تعالیٰ سے کرنا چاہئیے کہ ہم اپنے قلوب کو صاف کریں گے اور نیک نمونہ احمدیت کا بننے میں کوشاں رہیں گے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خواہش حضرت خلیفہ اول کی تمنا اور اس ہمارے تازہ زخم جدائی دے جانیوالے موعود خلیفہ کی تڑپ تھی۔پس دعا کریں اور بہت دعا کریں کہ خدا تعالیٰ ہم کو پاک کرے جیسا کہ پاک کرنے کا حق ہے۔ہم فتنوں سے بچیں صادق ہوں اور صادقوں کے ساتھ رہیں خلافت سے وابستہ رہیں ہمیں خدائے کریم و رحیم ایسا بچنے سے بچائے کہ ہم شماتت اعداء کا موجب بن جائیں۔۔۔۔۔(۵) اس کے بعد ممبران مجلس انتخاب خلافت مسجد میں ہی رہے اور باقی احباب باہر تشریف لے گئے۔اجلاس کی صدارت حضرت مرزا عزیز احمد صاحب نے فرمائی۔آغاز میں ہر ممبر سے مقررہ حلف نامے پر دستخط کئے اور صدر مجلس نے زبانی طور پر بھی حلف لیا۔تلاوت کے بعد صدر صاحب مجلس نے اجتمائی دعا کروائی اور پھر فرمایا ہمارے پیارے امام حضرت خلیفہ اسیح الثانی آج صبح ۲ بج کر میں منٹ پر اپنی حقیقی و مولے سے جاملے ہیں انا لله و انا اليه راجعون اب حضور کے بعد جانشینی کا سوال در پیش ہے۔حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی میں انتخاب خلافت کے متعلق ایک ضروری ریزولیشن مجلس مشا ۱۹۵۷ء ء نے پاس کیا تھا جسے حضور نے منظور فرماتے ہوئے مجلس انتخاب خلافت مقررفرما دی تھی۔جس کے اراکین کی فہرست مطابق ریزولیوشن مرتب کرا کے امراء جماعت کو بھجوا