سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 612 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 612

612 پہنچی کہ کینیما کے علاقے میں دو مقامات پر وہاں کے چیف اور پیراماؤنٹ چیف صاحبان نے احمدیوں کو اس جرم پر جرمانہ عائد کر دیا کہ انہوں نے غیر احمدیوں سے علیحدہ عید کی نماز کیوں ادا کی۔اور ٹونگیا اور کویا کی ریاست میں احمدیوں کو مسلسل دکھ دیا جا رہا تھا۔اور چیف اس بات کا برملا اظہار کر رہے تھے کہ اب ان ریاستوں میں احمدیوں کو نہیں رہنے دیا جائے گا۔حکام کو شکایت کی گئی اور اس اقدام سے ان تکالیف کا کچھ ازالہ بھی ہوا۔ایک جگہ پر وہاں کے چیف اور اس کے دیگر ساتھیوں نے اپنے بت کے سامنے جس کا نام شیطان تھا شراب پی کر عہد کیا کہ وہ وہاں سے احمدیوں کو نکال دیں گے۔اور یہ قانون بھی بنادیا کہ جو شخص یہ کہے گا کہ لوکل شراب حرام ہے یا یہ کہے کہ اب میں شراب نہیں پیوں گا اسے پانچ شلنگ کا جرمانہ کیا جائے گا۔جماعت کے مبلغ نے ان معاملات کو ڈویژنل کمشنر کے سامنے پیش کیا مگر اُس نے کوئی خاص توجہ نہیں کی۔کچھ مقامات پر پیرا ماؤنٹ چیف احمدیوں کو احمدیت چھوڑنے پر مجبور کر رہے تھے۔ایک مقامی احمدی امام مسجد الفاہم سنوسی صاحب پر یہ جھوٹا الزام لگایا کہ انہوں نے اپنے وعظ میں چیف اور وہاں کے ایک بت کی ہتک کی ہے۔سنوسی صاحب کو دو ہفتہ ننگا کر کے اور پاؤں میں بیڑیاں ڈال کر قید رکھا گیا۔اور وہاں کے چیف نے یہ ظلم کرنے کے بعد خود ڈپٹی کمشنر صاحب کو لکھا کہ وہ اپنے علاقے میں احمدیوں کو نہیں رہنے دے گا اور ان کو وہاں سے نکال کر احمدیوں کے مشن ہاؤس اور مسجد پر قبضہ کر لے گا۔ایک جگہ احمدی امام نے جماعت کے ساتھ نماز پڑھائی تو اسے چیف کے رو برو پیش کیا گیا اور امام کی پگڑی اتار کر چیف کے حاشیہ نشین اس سے فٹ بال کی طرح کھیلتے رہے اور پھر اسی پر بس نہ کی بلکہ چیف نے ایک سپاہی کو حکم دیا کہ وہ اس احمدی دوست پر پیشاب کر دے چنانچہ اُس بد بخت نے ایسا ہی کیا۔اور ایک اور احمدی کو نگا کر کے قید کر دیا گیا۔اس پر بھی غصہ فرو نہ ہوا تو احمدی امام ساحب کو ۱۲ گھنٹے کے اندراندر اپنے علاقے سے نکلنے کا حکم دے دیا۔(۱۳۔۱۴۔۱۵) مخالفت تو بڑھ رہی تھی مگر جماعت احمد یہ سیرالیون ہمت سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے یہ تھی۔چنانچہ ۱۹۴۶ء میں بو میں جماعت کے اسکول کی عمارت مکمل ہوئی اور اس اسکول نے کام بھی شروع کر دیا۔اور اس کی تعمیر کے لئے صرف سیرالیون کے احمدیوں نے ہی نہیں بلکہ دنیا کی مختلف جماعتوں نے بھی چندہ دیا۔(۱۶)