سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 573 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 573

573 صاحب کے حصہ میں آیا۔جنہوں نے ۱۹۶۰ء میں سیرالیون میں بو کے مقام پر طبی خدمات کا آغاز کیا اور تقریباً ڈیڑھ سال وہاں پر کام کیا۔اگلے سال نائیجیریا میں لیگوس کے مضافات میں اپاپا کے مقام پر مکرم ڈاکٹر یوسف صاحب نے جماعت کا مشنری کلینک قائم کیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ مکرم ڈاکٹر یوسف صاحب نے ۱۹۶۸ء میں میدانِ عمل میں ہی وفات پائی۔تیسرا کلینک مکرم ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب نے کانو ( نائیجیریا ) میں قائم کیا۔مکرم ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب نے بھی ایک طویل عرصہ خدمات سرانجام دے کر نائیجیریا میں ہی وفات پائی۔(۲-۳) اس طرح خلافت ثانیہ کے بابرکت دور میں براعظم افریقہ میں جماعت احمد یہ اپنی طبی اور تعلیمی خدمات کا آغاز کر چکی تھی۔اور باوجود وسائل کی کمی کے ان ابتدائی کا وشوں کے ایسے مثبت نتائج نکلنے شروع ہو گئے تھے کہ خلافت ثالثہ میں ان خدمات نے مجلس نصرت جہاں کے تحت با قاعدہ ایک تحریک کی صورت اختیار کر لی۔اور اس میدان میں جماعتی خدمات کا ایک نیا سنہرا دور شروع ہوا۔(۱) الفضل ۱۸ جون ۱۹۶۴ ء ص ۷ (۲) الفضل ۲۳ ستمبر ۱۹۶۰ء ص ۱ (۳) الفضل ۲۳ نومبر ۱۹۶۱ء ص ۱