سلسلہ احمدیہ — Page 572
572 افریقہ میں جماعت کی طبعی اور تعلیمی خدمات کا آغاز اب ہم ۱۹۶۰ء کی دہائی کے ذکر سے گزر رہے ہیں۔گو زمانی لحاظ سے دیکھا جائے تو اس دور سے بہت پہلے جماعت احمد یہ افریقہ میں اپنی تعلیمی خدمات کا آغاز کر چکی تھی لیکن چونکہ کتاب کے حصہ اول میں اس کا ذکر نہیں آیا تھا اس لئے اب اس میدان میں جماعت احمدیہ کی خدمات کے آغاز کا مختصراً ذکر کریں گے۔وہ ملک جہاں سے سب سے پہلے ان خدمات کا آغاز ہوا نائیجیر یا تھا۔افریقہ کے باقی علاقوں کی طرح اس ملک میں بھی تعلیمی نظام پر عیسائی مشن چھائے ہوئے تھے۔نائیجیر یا میں ایک عرصہ سے مسلم اسکول کھولنے کی کوشش ہو رہی تھی لیکن اس مقصد میں کامیابی نہیں ہوئی تھی۔ستمبر ۱۹۲۲ء کو مغربی افریقہ میں پہلے احمدی مبلغ حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب نیر کے ذریعہ پہلے احمد یہ اسکول کا قیام عمل میں آیا۔اس دن نائیجیریا کے دارالحکومت لیگوس میں تعلیم الاسلام اسکول کے نام سے ایک اسکول کا آغاز کیا گیا۔اُس وقت تک قادیان اور ربوہ میں بھی اسی نام سے جماعت کے اسکول بنائے گئے تھے۔کالونی کے ریذیڈنٹ صاحب نے اس ادارے کا افتتاح کیا اور یورو با زبان میں خطاب کرتے ہوئے اس واقعہ پر اظہار مسرت کیا۔مقام غانا میں پہلا احمد یہ پرائمری اسکول ۱۹۲۷ء میں سالٹ پانڈ کے مقام پر مکرم حکیم فضل الرحمن صاحب کے ذریعہ قائم ہوا۔اور سیرالیون میں پہلا احمد یہ پرائمری اسکول ۱۹۲۷ء میں روکو پور کے نام پر قائم ہوا۔یہ آغاز پرائمری سکولوں سے ہوا تھا۔افریقہ کا پہلا احمد یہ سکینڈری اسکول کماسی ، غانا میں ۱۹۵۰ء میں قائم ہوا تھا۔اسی طرح سیرالیون کا پہلا احمد یہ سکینڈری اسکول بو (Bo) کے مقام پر شروع ہوا۔سیرالیون میں جماعت کی تعلیمی مساعی کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اتنی جلدی کامیابی حاصل ہوئی کہ آئندہ چند سالوں میں جماعت کے تعلیمی اداروں کی تعداد بڑھتی گئی۔۱۹۶۴ء تک صرف غانا میں جماعت کے تعلیمی اداروں کی تعداد پندرہ ہو چکی تھی۔(۱) افریقہ میں طبی میدان کے اندر جماعتی خدمات کا آغاز کرنے کا اعزاز مکرم ڈاکٹر شاہنواز