سلسلہ احمدیہ — Page 571
571 کی طرف متوجہ ہوئے اور یہاں پر تعلیمی اور تبلیغی کلاس کا اجراء کیا۔اور با قاعدہ نظام جماعت کا بھی آغاز ہوا۔یہاں کی جماعت کے پہلے صدر کے طور پر مکرم جان خان صاحب نے کام شروع کیا۔فنجی میں دوسری جماعت مارو ( Maro) کے مقام پر قائم ہوئی۔یہاں کے پہلے احمدی مکرم قاسم خان صاحب تھے۔اور پھر لاٹو کا (Lautoka) کے مقام پر ایک مختصر جماعت قائم ہوئی۔اور پھر ۱۹۶۱ء میں مکرم شیخ عبد الواحد صاحب نے ملک کے دارالحکومت Suva کا دورہ کیا اور یہاں پر منی کی چھوٹی جماعت قائم ہوئی۔نبی میں احمدیت قبول کرنے والوں کی اکثریت ہندوستانی نسل سے تعلق رکھتی تھی تاہم کچھ مقامی نسل سے تعلق رکھنے والے احباب نے بھی بیعت کی ان میں سے پہلے دو احمدیوں کے نام غلام رسول اور محمد تو راہ تھے۔۱۹۶۱ء میں یہاں پر ریڈیو کے ذریعہ تبلیغ کا آغاز ہوا۔اور جون ۱۹۶۱ء میں یہاں پر ایک ماہوار رسالہ الاسلام کا آغا ز کیا گیا۔دسمبر ۱۹۶۲ء میں جماعت احمدیہ کا پہلا جلسہ منعقد ہوا۔جماعت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر ۱۹۶۳ء میں جماعت کا اپنا مشن ہاؤس اور مسجد فضل عمر کے نام سے ایک مرکزی مسجد تعمیر کی گئی۔اسکے ساتھ نجی میں جماعت کی تبلیغی مساعی ایک نئے مرحلہ میں داخل ہوئی۔(۱) (۱) تاریخ بنی مشن مرتب کرده وکالت تبشیر