سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 537 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 537

537 خلیفہ مسیح ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں پیش کریں گے۔اس فہرست میں کسی ایسے مربی یا مبلغ کا نام شامل نہیں کیا جائے گا جسے کسی الزام کے تحت فارغ کیا گیا ہو۔یہ اضافہ بھی کیا گیا کہ تمام ملکی امراء بحیثیت امیر جماعت ملک اس مجلس کے رکن ہوں گے۔مقام انتخاب کے متعلق یہ ترمیم کی گئی کہ تا اطلاع ثانی انتخاب خلافت ربوہ کی بجائے اسلام آباد یو کے میں ہوگا۔ناظر اعلیٰ صدر انجمن احمد یہ ربوہ اگر انتخاب خلافت کا موقع پیش آنے پر یو کے میں موجود نہ ہوں تو ان کی عدم موجودگی میں ناظر اعلیٰ کے فرائض ادا کرنے کے لئے تین ایڈیشنل ناظر اعلیٰ مقرر کئے گئے۔یہ ترمیم بھی منظور کی گئی که اگر کسی اشد مجبوری کی وجہ سے انتخاب خلافت تین دن کے اندر نہ ہو سکے تو صدرانجمن احمد یہ اس بات کی مجاز ہوگی کہ وہ تین دن کے اندر انتخاب کی شرط کو نظر انداز کر دے۔اگر ناظر اعلیٰ صدر انجمن احمد یہ ربوہ اس موقع پر یو کے پہنچ جائیں تو نظارت علیا کے جملہ اختیارات انہی کے پاس ہوں گے۔لیکن اگر وہ یو کے نہ پہنچ سکیں تو جو ایڈیشنل ناظرِ اعلیٰ لندن میں موجود ہوں گے وہ یہ فرائض ادا کریں گے۔اور اس دوران صدرانجمن احمدیہ کے جو اراکین لندن میں موجود ہوں گے ان پر مشتمل انجمن جماعت احمدیہ کے جملہ امور کی نگران ہوگی۔اور اس دوران صدرا انجمن احمدیہ کے جو مبران پاکستان میں موجود ہوں گے اور ناظر اعلیٰ صدر انجمن احمد یہ موجود پاکستان اور جملہ جماعت ہائے احمد یہ عالمگیر لندن میں موجود ایڈیشنل ناظر اعلیٰ اور ممبران صدرانجمن احمد یہ موجودلندن کے جملہ فیصلہ جات کو من و عن تسلیم کرنے کے پابند ہوں گے۔یو کے میں صدر انجمن احمدیہ کے اجلاسات ایڈیشنل صدر صدر انجمن احمدیہ کی زیر صدارت ہوں گے۔اور اس غرض کے لئے مکرم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کو ایڈیشنل صدر صدر انجمن احمد یہ مقرر کیا گیا۔یہبھی قرار پایا کہ ناظران اور وکلاء کی سینیارٹی لسٹ کی منظوری حضرت خلیفہ اسی ایدہ اللہ سے حاصل کی جائے گی۔سیکریٹری مجلس شوری مجلس انتخاب خلافت کا سیکرٹری ہوتا ہے اس کے متعلق یہ قاعدہ منظور کیا گیا کہ تا اطلاع ثانی مکرم عطاء المجیب راشد صاحب اس مجلس کے سیکریٹری ہوں گے اور اگر وہ اس موقع پرلندن میں موجود نہ ہوں تو جو بھی عملاً حضور کے پرائیویٹ سیکرٹری کے فرائض سرانجام دے رہا ہو وہ سیکر یٹری کے فرائض ادا کرے گا۔سیکرٹری مجلس شوری بحیثیت سیکرٹری شوری ووٹنگ ممبر نہیں ہوں گے۔حضور نے یہ تجویز بھی منظور فرمائی کہ ہر وہ شخص جس نے کسی وقت نظام خلافت کے استحکام کے خلاف کسی