سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 513 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 513

513 ایک طرف تو المنیر یہ اعتراف کر رہا ہے کہ اب تک احمدیت کی مخالفت کرنے والی جماعتیں جو پالیسی اپنائے ہوئی تھیں، اس میں حماقت کا عصر غالب تھا اور دوسرے اس المنیر کی اس پیشگوئی کو اب پچاس برس کا عرصہ گذر گیا ، جماعت کا شیرازہ بکھر نے کا خواب پورا نہیں ہوا اور احمدیت ترقی پر ترقی کرتی گئی ، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ المنیر کی یہ خام خیالی بھی سوائے خوش فہمی کے کچھ نہیں تھی۔اس پس منظر میں جب کہ بہت سے لوگ فتنہ پروروں کی مدد پر کمر بستہ نظر آتے تھے۔نوائے پاکستان نے بڑے فخر سے خبر شائع کی کہ اکثر قادیانیوں نے تنگ آکر ربوہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے (۴۶)۔اس سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ کہ مخالفین کو پوری امید ہو چکی تھی کہ وہ اپنی سازشوں سے جماعت احمدیہ کے ایک کثیر حصہ کو نظام خلافت سے بدظن کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔۳۱ را گست اور یکم ستمبر کی درمیانی رات کو حضور کو ایک رؤیا دکھائی گئی جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ مفسدین کے مددگار ان کی مدد سے ہاتھ بیچ کر انہیں تنہا چھوڑ دیں گے۔حضور فر ماتے ہیں دمیں نے دیکھا کہ اماں جی (حضرت خلیفہ مسیح اول کی بیگم ) بھی اس دنیا میں آئی ہوئی ہیں اور فرشتے سارے جو میں وہ آیتیں پڑھ پڑھ کر سنا رہے ہیں۔جو قرآن شریف میں یہودیوں اور منافقوں کے لئے آئی ہیں۔اور جن میں یہ ذکر ہے کہ اگر تم کو مدینہ سے نکالا گیا تو ہم بھی تمہارے ساتھ ہی مدینہ سے نکل جائیں گے۔اور اگر تمہارے سے لڑائی کی گئی۔تو ہم بھی تمہارے ساتھ ملکر مسلمانوں سے لڑائی کریں گے۔لیکن قرآنِ کریم منافقوں سے فرماتا ہے۔کہ نہ تم یہودیوں کے ساتھ ملکر مدینہ سے نکلو۔اور نہ ان کے ساتھ ملکر مسلمانوں سے لڑو گے۔یہ دونوں جھوٹے وعدے ہیں اور صرف یہودیوں کو انگیخت کرنے کے لئے اور فساد پر آمادہ کرنے کے لئے ہیں۔اس آخری حصہ پر فرشتے زیادہ زور دیتے ہیں۔(۴۷) اور ستمبر میں ہی آپ کو ایسی رؤیا دکھائی گئی جس میں اس قسم کے فتنوں کے ظاہر ہونے کی حکمت بیان کی گئی تھی۔حضور فر ماتے ہیں میں نے خواب میں دیکھا جیسے کوئی غیر مرئی وجود مجھے کہتا ہے ( اغلباً فرشتہ ہی ہو گا کہ اللہ تعالیٰ جو وقفہ وقفہ کے بعد جماعت میں فتنہ پیدا ہونے دیتا ہے تو اس سے اسکی