سلسلہ احمدیہ — Page 488
488 - تشہیر شروع کر دی تو اس سازشی گروہ نے حضرت عثمان کے خلاف الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔اور خاص طور پر یہ الزام لگانا شروع کیا کہ حضرت عثمان نے اپنے رشتہ داروں یعنی بنوامیہ کے بہت سے افراد کو مختلف علاقوں میں گورنر لگایا ہوا ہے۔یہ اعتراض سراسر افترا تھا ، حضرت عثمان کے عہد میں نئے صوبوں کے اضافے کی وجہ سے ہیں صوبے بن چکے تھے جن میں سے صرف چار میں بنوامیہ سے تعلق رکھنے والے گورنر مقرر تھے۔لیکن بدقسمتی سے بہت سی طبائع ایسی ہوتی ہیں جو غور کئے بغیر اعتراض کو جلد قبول کر کے اسے دوسروں کے سامنے بیان بھی کرنا شروع کر دیتی ہیں۔اور ایسا ہی اُس وقت ہوا ور نہ حقیقت یہ تھی کہ نبی کریم ﷺ نے خود جن افراد کو گورنر اور عمال مقررفرمایا تھا ان میں بنوامیہ کے افراد کی تعداد دوسرے خاندانوں کی نسبت زیادہ تھی اور اسی طرح حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ کے عہد میں بھی بنوامیہ کے اتنے ہی افراد اعلیٰ عہدوں پر مقرر رہے تھے۔(۳) اس کے ساتھ یہ پراپیگنڈا شروع کر دیا گیا کہ حضرت عثمان اپنے رشتہ داروں کو مال و دولت سے نواز رہے ہیں۔حالانکہ حقیقت یہ تھی کہ حضرت عثمان نے شروع ہی سے اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنے مال کو پانی کی طرح بہایا تھا اور اکثر اوقات تو اعتراض کرنے والوں کی بتائی ہوئی رقوم اتنی تھوڑی ہوتیں کہ حضرت عثمان جیسے مالدار آدمی کے لئے ایسی رقوم کی کوئی حیثیت ہی نہیں تھی۔اور حقیقت یہ تھی کہ حضرت عثمان نے اپنے ذاتی مال سے اپنے رشتہ داروں کی مدد کی تھی۔جبکہ ان فتنہ پروروں کو اللہ کی راہ میں کسی مالی قربانی کی توفیق نہیں ملی تھی۔اور نہ ہی انہوں نے کسی اور رنگ میں اسلام کی خدمت کی تھی۔یه گروه بصره، کوفہ، فسطاط جیسے اہم شہروں میں منظم انداز میں افواہیں پھیلا رہا تھا اور عبداللہ بن سبا کا ذہن اس سازش کے پیچھے کارفرما تھا۔ایسے بھولے بھالے لوگ بھی تھے جو کہ ان اعتراضات کو قبول تو نہ کرتے مگر یہ خیال کر کے کہ ایسی باتیں کرنے والے معمولی لوگ ہیں اور کوئی اہمیت نہیں رکھتے انہیں نظر انداز کر دیتے۔اور عموماً یہی خیال کیا جاتا کہ مختلف جگہوں پر اعتراضات کی مہم چلانے والوں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔حالانکہ ایک منظم سازش کے تحت جگہ جگہ فتنہ برپا کیا جا رہا تھا اور سازش کی اس بساط پر ان مہروں کو ایک ہی ہاتھ حرکت دے رہا تھا۔جب اس مہم کو کچھ عرصہ گذرا تو ان مفسدوں کو یہاں تک جرات ہو گئی کہ انہوں نے حضرت عثمان کو معزول کرنے کی باتیں