سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 175 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 175

175 الہام میں تبشیر کا پہلو بھی ہے اور انذار کا پہلو بھی تفرقہ تو ایک رنگ میں پہلے ہو گیا ہے یعنی ہماری کچھ جماعتیں پاکستان کی طرف چلی گئی ہیں اور کچھ ہندوستان کی طرف ممکن ہے اللہ تعالیٰ ان کے اکٹھا ہونے کی کوئی صورت پیدا کر دے اگر ہمارا مرکز قادیان ہندوستان کی طرف چلا جاوے تو اکثر جماعتیں ہم سے کٹ جاتی ہیں کیونکہ ہماری اکثر جماعتیں مغربی پنجاب میں ہیں۔(۵۴) عارضی تقسیم کے مطابق قادیان پاکستان کا حصہ تھا۔اس لئے یوم آزادی کے موقع پر قادیان پر پاکستان کا پرچم لہرایا گیا۔بالآخر ۱۷ اگست کو ریڈکلف ایوارڈ کا اعلان ہو گیا۔بدترین خدشات صحیح ثابت ہوئے۔بہت سے مسلم اکثریت کے علاقے ہندوستان میں شامل کر دیئے گئے اور شکر گڑھ کے علاوہ بٹالہ سمیت گورداسپور کی مسلم اکثریت رکھنے والی تحصیلیں بھی ہندوستان میں شامل کر دی گئیں۔یعنی قادیان ہندوستان میں شامل ہو گیا۔یہ خبر سن کر احمد یوں پر ایک قیامت گزر گئی۔ہر دل غمزدہ تھا اور ہر ذہن میں سینکڑوں خدشات اٹھ رہے تھے۔خدا تعالیٰ کے پیاروں کی اس جماعت پر ابتلاؤں کا ایک پہاڑ ٹوٹ پڑا تھا۔حضور نے نماز مغرب ادا فرمائی اور پھر مجلس عرفان میں رونق افروز ہوئے۔آپ نے فرمایا ہم نہیں جانتے آئیندہ کیا نتائج نکلنے والے ہیں اور ہم میں سے کون زندہ رہ کر دیکھے گا اور کون مرجائے گا لیکن فتح بہر حال احمدیت کی ہوگی۔پس خدا تعالیٰ کے اس فعل کو اپنے لئے مضر نہیں سمجھنا چاہیئے کیونکہ خدا تعالیٰ کا کوئی فعل ہمارے لئے مضر نہیں ہوسکتا بلکہ وہ ہماری ترقیات کا پیش خیمہ ثابت ہوگا اور اللہ تعالیٰ مخالف حالات میں ہماری تائید اور نصرت فرما کر یہ بات واضح کر دے گا کہ وہ ہماری جماعت کیساتھ ہے۔“ اگلے روز عید الفطر تھی۔خوشیوں کا یہ دن ایسے حالات میں آرہا تھا جب ہر طرف سے مصائب کے طوفان امڈ ر ہے تھے۔حضور نے خطبہ میں فرمایا وو ” جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے۔اور جب سے اللہ تعالیٰ کے رسول دنیا میں آنے شروع ہوئے ہیں۔یہ الہی سنت چلی آتی ہے کہ خدا تعالیٰ کے لگائے ہوئے درخت ہمیشہ آندھیوں اور طوفانوں کے اندر ہی ترقی کیا کرتے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کی جماعت کا فرض ہوتا ہے۔کہ وہ ان آندھیوں اور طوفانوں کو صبر سے برداشت کرے۔اور کبھی ہمت نہ