سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 242 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 242

242 ہزاروں میل دور یہ بچے اپنے احمدی بھائیوں کو لالٹین دینے آئے تھے۔نصف شب کے قریب احمد نگر سے کھانا بھی آ گیا اور اسے کھا کر دونوں ساتھی سو گئے۔اس وادي غیر ذی زرع کی ویرانی جلد ہجوم خلائق میں تبدیل ہونے والی تھی۔(۱۷) ربوہ کا افتتاح اگلے روز حضور ایک قافلے کے ہمراہ ایک بج کر بیس منٹ پر ربوہ پہنچے۔اردگرد کے اضلاع سے ۶۱۹ احباب ربوہ کے افتتاح کی بابرکت تقریب میں شرکت کے لئے پہنچ چکے تھے۔حضور کی امامت میں نماز ظہر ادا کی گئی۔نماز کے بعد حضرت مصلح موعود کا خطاب شروع ہوا۔پہلے آپ نے وہ قرآنی دعائیں پڑھیں جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو آباد کرتے ہوئے پڑھی تھیں۔حضور نے فرمایا آج دنیا میں سب سے زیادہ مظلوم انسان محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔جو بھی اٹھتا ہے مصنف کیا اور فلسفی کیا اور مؤرخ کیا وہ محمد رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔۔۔اگر ہمارے دلوں میں اسلام کی کوئی بھی غیرت باقی ہے اگر ہمارے دلوں میں محمد رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کی کوئی بھی محبت باقی ہے تو ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے آقا کی کھوئی ہوئی عزت کو پھر دوبارہ قائم کریں۔اس میں ہماری جانیں ، ہماری بیویوں کی جانیں، ہمارے بچوں کی جانیں بلکہ ہماری ہزار ہا پشتیں بھی اگر قربان ہو جائیں تو یہ ہمارے لئے عزت کا موجب ہوگا۔ہم نے یہ کام قادیان میں شروع کیا تھا مگر خدائی خبروں اور اس کی بتائی ہوئی پیشگوئیوں کے مطابق ہمیں قادیان کو چھوڑنا پڑا اب انہی خبروں اور پیشگوئیوں کے ماتحت ہم ایک نئی بستی اللہ تعالیٰ کے نام کو بلند کرنے کے لئے اس وادی غیر ذی زرع میں بسا رہے ہیں۔ہم چیونٹی کی طرح کمزور اور نا طاقت سہی مگر چیونٹی بھی جب دانہ اٹھا کر دیوار پر چڑھتے ہوئے گرتی ہے تو وہ اس دانے کو چھوڑتی نہیں بلکہ دوبارہ اسے اٹھا کر منزل مقصود پر لے جاتی ہے۔اسی طرح ہمارا وہ مرکز جوحقیقی اور دائگی مرکز ہے دشمن نے ہم سے چھینا ہوا ہے لیکن ہمارے ارادے اور عزم میں کوئی تزلزل واقع نہیں ہوا۔دنیا ہم کو ہزاروں جگہ