سلسلہ احمدیہ — Page 415
رشمار نام ملک ۶ ۴۱۵ سال قیام مشن البانيا ١٩٣٦ء یوگوسلاویا ١٩٣٦ء ارجنٹائن (جنوبی امریکہ) ۱۹۳۶ء اٹلی یولینڈ ١٩٣٧ء ١٩٣٧ء ان مشنوں میں سے بعض مشن جنگ کی وجہ سے عارضی طور پر بند ہیں مگر اکثر صورتوں میں ان ممالک کے مبلغ واپس نہیں آئے بلکہ قریب کے ممالک میں منتقل کر دیئے گئے ہیں۔اور ان با قاعدہ مشنوں کے علاوہ حضرت خلیفتہ المسیح کی یہ اپیل بھی بہرے کانوں پر نہیں پڑی کہ سلسلہ کے بریکارنو جوان بیرونی ملکوں میں نکل جائیں اور روزی کی تلاش کے علاوہ سلسلہ کی تبلیغ کا کام بھی کریں چنانچہ اس کی ایک مثال بیان کرتا ہوں کہ ایک نوجوان درزی جو زیادہ پڑھا ہوا بھی نہیں تھا کشمیر اور گلگت کے رستے ہوتا ہوا اور اکثر پیدل سفر کرتا ہوا نکل گیا اور بالآخر چینی ترکستان میں پہنچ کر اس دور دراز اور پر از خطرات ملک میں احمدیت کا جھنڈا گاڑ دیا چنانچہ اب اس علاقہ میں احمدیت کا بیج بویا جا چکا ہے اور آجکل کا شغر کا ایک مخلص خاندان قادیان میں زیر تربیت ہے۔(۲) سلسلہ کے لئے تحریک جدید کے خاص چندوں کی مدد سے اور کسی قدر دیگر محاصل کو ملا کر سلسلہ کے مستقل فنڈ کے طور پر سندھ کے علاقہ میں جو خاص طور پر کپاس اور نیشکر کی کاشت کے لئے موزوں ہے قریباً پندرہ لاکھ روپے کی نہری