سلسلہ احمدیہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 243 of 457

سلسلہ احمدیہ — Page 243

۲۴۳ نہیں ہیں انہوں نے صرف باپ دادا سے ایک لفظ سنا ہوا ہے مگر اس کی حقیقت سے بے خبر ہیں اور نہیں جانتے کہ ختم نبوت کیا ہوتا ہے اور اس پر ایمان لانے کا مفہوم کیا ہے؟ مگر ہم بصیرت تام سے (جس کو اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے) آنحضرت ﷺ کو خاتم الانبیاء یقین کرتے ہیں اور خدا تعالیٰ نے ہم پر ختم نبوت کی حقیقت کو ایسے طور پر کھول دیا ہے کہ اس عرفان کے شربت سے جو ہمیں پلایا گیا ہے ایک خاص لذت پاتے ہیں جس کا اندازہ کوئی نہیں کر سکتا بجز ان لوگوں کے جو اس چشمہ سے سیراب ہوں۔دنیا کی مثالوں میں سے ہم ختم نبوت کی مثال اس طرح پر دے سکتے ہیں کہ جیسے چاند ہلال سے شروع ہوتا ہے اور چودھویں تاریخ پر آ کر اس کا کمال ہو جاتا ہے جبکہ اسے بدر کہا جاتا ہے۔اسی طرح پر آنحضرت ﷺ پر آ کر کمالات نبوت ختم ہو گئے۔پھر فرماتے ہیں:۔بجز اس کے کوئی نبی صاحب خاتم نہیں۔ایک وہی ہے جس کی مہر سے ایسی نبوت بھی مل سکتی ہے جس کے لئے امتی ہونا لازمی ہے۔سوخدا نے ان معنوں سے آپ کو خاتم الانبیاء ٹھہرایا ہے پھر فرماتے ہیں:۔خاتم النبیین کے معنے یہ ہیں کہ آپ کی مہر کے بغیر کسی کی نبوت تصدیق نہیں ہو سکتی جب مہر لگ جاتی ہے تو کاغذ سند ہو جاتا ہے اور مصدقہ سمجھا جاتا ہے۔اسی طرح آنحضرت ﷺ کی مہر اور تصدیق جس نبوت پر نہ ہو وہ سند نہیں۔“ سے پھر فرماتے ہیں:۔اگر میں آنحضرت ﷺ کی امت نہ ہوتا اور آپ کی پیروی نہ کرتا تو اگر دنیا ملفوظات جلد اول صفحه ۲۲۷، ۲۲۸ مطبوعہ ربوہ۔۲ حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۳۰۔الحکم مورخہ ۱۷ / اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۹ کالم ۳