سلسلہ احمدیہ — Page 433
۴۳۳ آنے کے ساتھ خدا کے غضب کے وہ مخفی ارادے جو ایک بڑی مدت سے مخفی تھے ظاہر ہو گئے۔۔۔کیا تم خیال کرتے ہو کہ تم ان زلزلوں سے امن میں رہو گے یا تم اپنی تدبیروں سے اپنے تئیں بچا سکتے ہو؟ ہرگز نہیں۔اے یورپ ! تو بھی امن میں نہیں اور اسے ایشیا! تو بھی محفوظ نہیں اور اے جزائر کے رہنے والو! کوئی مصنوعی خدا تمہاری مدد نہیں کرے گا۔میں شہروں کو گرتے دیکھتا ہوں اور آبادیوں کو ویران پاتا ہوں۔وہ واحد یگانہ ایک مدت تک خاموش رہا اور اس کی آنکھوں کے سامنے مکر وہ کام کئے گئے اور وہ چپ رہا۔مگر اب وہ ہیبت کے ساتھ اپنا چہرہ دکھلائے گا۔جس کے کان سننے کے ہوں سنے کہ وہ وقت دور نہیں۔میں نے کوشش کی کہ خدا کی امان کے نیچے سب کو جمع کروں پر ضرور تھا کہ تقدیر کے نوشتے پورے ہوتے۔اور پھر علیحدہ علیحدہ قوموں کے متعلق الگ الگ ذکر کرتے ہوئے ہندوؤں کے فرقہ آریہ کے متعلق فرماتے ہیں۔جس مذہب میں روحانیت نہیں۔وہ مذہب مردہ ہے۔اس سے مت ڈرو۔ابھی تم میں سے لاکھوں اور کروڑوں انسان زندہ ہوں گے کہ اس مذہب ( آریہ) کو نابود ہوتے دیکھ لو گے “ ہے اور عام ہندوؤں کے متعلق فرماتے ہیں۔وو مجھے یہ بھی صاف لفظوں میں فرمایا گیا ہے کہ پھر ایک دفعہ ہندو مذہب کا اسلام کی طرف زور کے ساتھ رجوع ہوگا۔اور عیسائیوں کے متعلق فرماتے ہیں۔یا درکھو کہ کوئی آسمان سے نہیں اترے گا ہمارے سب مخالف جواب زندہ ے حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۶۹،۲۶۸ ۲ تذکرۃ الشہادتین، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۶۸،۶۷ ۲۰