سلسلہ احمدیہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 8 of 457

سلسلہ احمدیہ — Page 8

بانی کے ذاتی سوانح نام اور ولادت:۔جیسا کہ بیان کیا جا چکا ہے بانی کا نام مرزا غلام احمد تھا یعنی آپ کا اصل نام غلام احمد تھا اور مرزا کا لفظ نسلی امتیاز کے اظہار کے لئے استعمال ہوتا تھا جیسا کہ ہر شخص جو مغل قوم سے تعلق رکھتا ہے مرزا کہلاتا ہے۔لیکن اختصار کے طور پر آپ بعض اوقات صرف احمد کا نام بھی استعمال فرما لیتے تھے چنانچہ لوگوں سے بیعت لیتے وقت آپ ہمیشہ احمد کا نام استعمال کرتے تھے اور ان خدائی الہاموں میں بھی جو آپ کو ہوئے آپ کو متعد دجگہ احمد کے نام سے پکارا گیا ہے۔آپ کی صحیح تاریخ پیدائش ایک عرصہ تک غیر معلوم رہی کیونکہ وہ سکھ حکومت کا زمانہ تھا جبکہ پیدائش وغیرہ کا کوئی ریکارڈ نہیں رکھا جاتا تھا اور حالات کی پراگندگی کی وجہ سے خاندان میں بھی تاریخ ولادت محفوظ نہیں رہ سکی۔لیکن حال ہی میں بعض تحریرات اور روایات کی بناء پر یہ اندازہ لگایا گیا ہے جو غالباً درست ہے کہ آپ ۱۳ / فروری ۱۸۳۵ء مطابق ۱۴ار شوال ۱۲۵۰ھ بروز جمعہ بوقت نماز فجر پیدا ہوئے تھے۔اس طرح آپ کی ولادت اور خاندان کی نسبتی بحالی کا زمانہ قریباً مل جاتا ہے۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آپ کی پیدائش تو ام صورت میں ہوئی تھی مگر جولڑ کی آپ کے ساتھ پیدا ہوئی تھی وہ بہت جلد فوت ہو گئی۔اس وقعہ کی طرف اشارہ کر کے آپ بعض اوقات فرماتے تھے کہ اس طرح خدا تعالیٰ نے مجھ سے مادہ انثیت کلی طور پر جُدا کر دیا اور آپ کے اعلیٰ مردانہ صفات اپنے کمال کو پہنچ گئے۔آپ کے توام پیدا ہونے میں ایک حکمت یہ بھی تھی کہ اس سے وہ پیشگوئی پوری ہوئی جو بعض اسلامی نوشتوں میں کی گئی تھی کہ مہدی موعود تو ام صورت میں پیدا ہوگا۔اے بچپن اور ابتدائی تعلیم :۔حضرت مرزا غلام احمد صاحب جنہیں میں اس رسالہ میں آپ کے دیکھو کتاب فصوص الحکم مصنفہ حضرت محی الدین ابن عربی