سلسلہ احمدیہ — Page 424
۴۲۴ سے تعلق رکھتی ہے جس طرح صدر انجمن تعلق رکھتی ہے۔گویا صدر انجمن احمد یہ ایک انتظامی انجمن ہے اور مجلس مشاورۃ گویا ایک رنگ میں مجلس واضع قوانین کی قائم مقام ہے مگر یہ مشابہت صرف ایک جزوی مشابہت ہے ورنہ حقیقۂ مجلس مشاورت کو یہ پوزیشن حاصل نہیں ہے۔(۴) چوتھے مقامی انجمنیں ہیں جو ہر شہر یا قصبے میں جہاں جہاں احمدی پائے جاتے ہیں قائم ہیں۔یہ انجمنیں انتظامی لحاظ سے صدر انجمن احمد یہ کے نظام کا حصہ ہیں اور اپنے اپنے محدودحلقہ میں صدرانجمن احمد یہ والے فرائض سرانجام دیتی ہیں۔مگر ایک کام ان کا یہ بھی ہے اپنے اپنے حلقہ میں سے مجلس مشاورت کے لئے نمائندے منتخب کر کے بھجوائیں۔بس اس وقت تک کے نظام کا یہی ڈھانچہ ہے مگر جیسا کہ بتایا جا چکا ہے اس نظام کا اصل اور مستقل حصہ صرف خلافت کا وجود ہے اور باقی باتیں تفصیلات میں داخل ہیں اور حسب ضرورت ان میں ترمیم یا تبدیلی ہو سکتی ہے۔سلسلہ کے محاصل کا یہ انتظام ہے کہ ہر احمدی سلسلہ کی خدمت اور اعانت کے لئے اپنی مالی حیثیت کے مطابق چندہ دیتا ہے مگر چندے کی کئی قسمیں ہیں (۱) چندہ عام۔جو ہر احمدی پر واجب ہے۔اس چندہ کی شرح ایک آنہ فی روپیہ مقرر ہے (۲) چندہ وصیت۔جو صرف ایسے اشخاص پر واجب ہوتا ہے جو مقبرہ بہشتی کے انتظام کے ماتحت سلسلہ کے حق میں وصیت کریں۔اس چندہ کی شرح آمد کے ۱۱۰ حصہ سے لے کر ۳ را حصہ تک ہے۔بلکہ اس چندہ کے علاوہ وصیت کرنے والے کو اسی شرح سے اپنی جائداد کے حصہ کی بھی صدر انجمن احمدیہ کے حق میں وصیت کرنی پڑتی ہے۔(۳) چندہ جلسہ سالا نہ جو سال میں ایک مہینہ کی آمد کا پندرہ فی صدی دینا پڑتا ہے۔اور (۴) چندہ تحریک جدید جو حال ہی میں شروع ہوا ہے۔اس چندہ سے تحریک جدید کے کاموں کو چلایا جاتا ہے اس چندہ کے لئے کوئی بعض صورتوں میں ضلع وار اور صو بہ وار اور ملک وارا نجمنیں بھی ہیں۔منہ