سلسلہ احمدیہ — Page 128
۱۲۸ چہارم۔چوتھا بڑا ذریعہ جماعت کی تربیت کا یہ تھا کہ آپ اپنی جماعت سے دین کی خاطر مالی قربانی کرواتے رہتے تھے اور بار بار کی تحریک سے ان کے اندر اس جوش کو زندہ رکھتے تھے کہ اسلام اور احمدیت کی خاطر اپنے اموال میں سے زیادہ سے زیادہ حصہ نکالیں اور یہ قربانی ان کی ایمانی روح کو ہر وقت چوکس اور ہوشیار رکھتی تھی اور ان کے اندر یہ احساس پیدا کرتی تھی کہ دین ایک ایسی چیز ہے جس کے مقابلہ پر دنیا کے مال و دولت کی کوئی قیمت نہیں۔پنجم۔پانچواں بڑا ذریعہ جماعت کی تربیت کا آپ کا ذاتی روحانی اثر تھا جو ایک زبردست بیٹری کی صورت میں ہر اس شخص میں روحانی طاقت بھر دیتا تھا جو نیک نیتی کے ساتھ اور صلاحیت کا مادہ لے کر آپ کے قریب آتا تھا اور ایک طرح سے یہ ذریعہ دوسرے سارے ذریعوں سے بڑا تھا کیونکہ اس میں وہ خاموش بجلی کا اثر کام کرتا تھا جو دنیا کی تحریکی طاقتوں میں سب سے بڑی طاقت ہے۔اس عمل میں سے گزر کر ہر شخص اپنی فطری استعداد اور اپنی قوت جذب کے لحاظ سے خود ایک بیٹری بن جاتا تھا اور بڑے مقناطیس سے رگڑ کھا کھا کر لوہے کے ٹکڑے مقناطیسی صفات حاصل کرتے جاتے تھے۔اس کے علاوہ آپ کا اعلیٰ اخلاقی اور روحانی نمونہ بھی لوگوں کے لئے اصلاح کا ایک نہایت عمدہ ذریعہ تھا جسے دیکھ کر اور جس کی نقل کی کوشش کر کے وہ اس میدان میں آگے بڑھتے جاتے تھے۔ششم۔چھٹا بڑا ذریعہ آپ کی وہ دردمندانہ دعا ئیں تھیں جو ہر وقت اپنے متبعین کے لئے آسمان کی طرف اٹھتی تھیں اور آسمانی طاقتوں کو حرکت میں لا کر جماعت کی روحانی ترقیات کا باعث بن رہی تھیں۔اس زمانہ کے مادہ پرست لوگ اس ذریعہ کی حقیقت اور اس کی طاقت کو نہیں سمجھتے لیکن درحقیقت یہ ایک بہت بھاری ہتھیار ہے جو ہر نبی کو اس کی جماعت کی اصلاح اور ترقی کے لئے دیا جاتا ہے۔جماعت کے چندوں کی تنظیم :۔اس وقت تک جماعت کے کام ایسے چندوں پر چل رہے تھے جو مختلف احباب سلسلہ کی ضروریات کا اندازہ کر کے یا وقتی تحریک کے جواب میں اپنے اخلاص کے