سلسلہ احمدیہ — Page 370
اصل مفصل مضمون جو آپ نے قادیان میں تیار کیا تھاوہ بھی احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے نام سے کتابی صورت میں چھپ چکا ہے اور یہ ایک ایسی نادر تصنیف ہے کہ جس کی قدرو قیمت کا اندازہ صرف دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔اس میں احمدی نکتہ نگاہ سے اسلام کی ایک ایسی دلکش اور ایسی نادر تصویر کھینچی گئی ہے کہ کوئی غیر مسلم اسے پڑھ کر اسلام کی خوبیوں کا قائل ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔یقینا یہ کتاب کے لٹریچر میں ایک نہایت ممتاز درجہ رکھتی ہے اور تبلیغ اسلام اور تبلیغ احمدیت کے لئے ازحد مفید ہے۔ولایت کے قیام کے دوران میں آپ نے مسجد احمد یہ لندن کی بنیاد بھی رکھی۔اس مسجد کے لئے ۱۹۲۰ء میں لندن کے حصہ ساؤتھ فیلڈز میں ایک فراخ قطعہ خریدا گیا تھا جس کے لئے احمدیہ جماعت میں ایک خاص چندہ کے ذریعہ ایک بھاری رقم جمع کی گئی تھی۔بنیا در کھتے ہوئے مختلف قوموں کے نمائندے اور متعدد انگریز نو مسلم اور دوسرے معززین موجود تھے۔اور سب اس سادہ مگر حد درجہ مؤثر تقریب پر از حد خوش اور مسرور تھے۔مسجد کا سنگ بنیاد ۱۹ اکتو بر۱۹۲۴ء کو رکھا گیا اور اس کے ساتھ ہی حضرت خلیفتہ اسیح نے یہ اعلان فرمایا کہ گو یہ مسجد احد یہ جماعت کی مسجد ہوگی لیکن چونکہ خدا کا گھر ایک وسیع دروازہ رکھتا ہے اور خدا کی خالص یاد ہر رنگ میں محبوب ہے اس لئے آنحضرت کے کی سنت کے مطابق ہماری طرف سے اس بات کی کھلی اجازت ہوگی کہ جو شخص بھی چاہے خواہ وہ کسی مذہب اور کسی ملت کا ہو اس مسجد میں آکر اپنے رنگ میں عبادت کرے۔اس مسجد کے سنگ بنیاد پر جو الفاظ لکھے گئے وہ یہ تھے جنہیں ہم حضرت خلیفتہ امیج ہی کے خط کے عکس کی صورت میں اس جگہ درج کرتے ہیں:۔