سلسلہ احمدیہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 369 of 457

سلسلہ احمدیہ — Page 369

۳۶۹ پائے جاتے ہیں اور یہ سلسلہ دن بدن ترقی کر رہا ہے۔دمشق میں ایک اور لطیف واقعہ بھی پیش آیا اور وہ یہ کہ جس ہوٹل میں آپ نے جا کر قیام فرمایا جب اس کے اردگرد نگاہ ڈالی گئی تو وہ دمشق کے شرقی حصہ میں تھا اور آپ کے ہوٹل کے عین سامنے ایک خوبصورت سفید مینار بھی کھڑا تھا اسے دیکھ کر سب نے یہ محسوس کیا کہ آج آنحضرت ﷺ کی وہ پیشگوئی اپنے ظاہری معنوں میں بھی پوری ہوئی کہ مسیح موعود دمشق کے شرقی جانب ایک سفید مینار کے پاس اترے گا جس کی حضرت مسیح موعود نے یہ تشریح فرمائی تھی کہ میرے خلفاء میں سے کوئی خلیفہ دمشق جائے گا اور اس کے ذریعہ سے یہ پیشگوئی ظاہری صورت میں بھی پوری ہو جائے گی۔دمشق فلسطین اور مصر کے مختصر قیام سے فارغ ہو کر آپ اٹلی اور فرانس کے رستے ہوتے ہوئے انگلستان پہنچے۔اٹلی میں آپکی سینور مسولینی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں موجودہ زمانہ کی تحریکات اور اسلامی امور کے بارے میں متفرق گفتگو ہوئی۔ولایت میں آپ کے پہنچنے پر انگریزی اخبارات میں آپ کی تشریف آوری کا بہت چرچا ہوا اور کئی اخباروں میں آپ کے ساتھیوں کے فوٹو بھی شائع ہوئے۔اور انگلستان کی پبلک نے غیر معمولی دلچسپی کے ساتھ آپ کا خیر مقدم کیا۔جو مضمون آپ نے مذاہب کی کانفرنس کے متعلق لکھا تھا وہ چونکہ متوقع حد سے بہت زیادہ بڑھ گیا تھا اس لئے کا نفرنس میں پڑھنے کی غرض سے اس کا ایک خلاصہ تیار کیا گیا جو چوہدری سرمحمد ظفر اللہ خان صاحب نے حضور کی طرف سے ۲۳ستمبر ۱۹۲۴ء کو کا نفرنس میں پڑھا۔اور یہ بات خوش عقیدگی سے نہیں کہی جاتی بلکہ ایک حقیقت کا اظہار ہے کہ یہ مضمون انتہائی دلچسپی سے سنا گیا اور سارے مضمونوں سے زیادہ پسند کیا گیا۔اور اس کا نفرنس میں تمام مذاہب کے وکلا ء شریک تھے یعنی عیسائی، یہودی، بدھ ، ہندو، سکھ اور غیر احمدی مسلمان سبھی نے شرکت کی تھی مگر حضرت خلیفہ اسی کا مضمون سب سے نمایاں رہا۔اور یہ بات تو ہر ماطور پر تسلیم کی گئی کہ کانفرنس کی کامیابی میں سب سے بڑا دخل حضرت خلیفتہ المسیح اور آپ کی جماعت کا ہے یا ے دیکھو تمہیدر پورٹ کا نفرس مذاہب مطبوعہ لندن ۱۹۲۵ء