سلسلہ احمدیہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 328 of 457

سلسلہ احمدیہ — Page 328

۳۲۸ حضرت خلیفہ المسح ثانی کا عبد خلافت شان موعود :۔آنحضرت ﷺ ایک حدیث میں فرماتے ہیں کہ میں اس وقت سے خدا کا نبی ہوں کہ جب ابھی آدم اپنی خلقت کے ابتدائی مراحل میں پانی اور مٹی کے اندر مخلوط پڑا تھا۔یہ نعوذ باللہ ایک فخر یہ کلام نہیں ہے بلکہ ایک نہایت گہری اور لطیف صداقت پر مبنی ہے اور اس کی تہ میں یہ اصول مخفی ہے کہ جب خدا تعالیٰ دنیا میں کوئی انقلاب پیدا کرنا چاہتا ہے تو وہ اس انقلاب کی تیاری میں بہت عرصہ پہلے سے ایک داغ بیل قائم کرتا ہے اور پھر کئی درمیانی تغیرات کے بعد انقلاب کے ظہور کی باری آتی ہے چنانچہ حضرت مسیح موعود خود اپنے متعلق بھی لکھتے ہیں کہ آدم سے لے کر آنحضرت ﷺ تک سارے نبی میری بعثت کی خبر دیتے آئے ہیں۔اسی طرح چونکہ ازل سے یہ بھی مقدر تھا کہ حضرت مسیح موعود کی اولاد میں ایک خاص شان کا شخص پیدا ہو گا جو آپ کے بعد آپ کا خلیفہ ہو کر آپ کے خدا داد مشن کو غیر معمولی طور پر ترقی دے گا اس لئے جہاں خدا نے آنحضرت ﷺ کے منہ سے یہ پیشگوئی کروائی که آخری زمانہ میں ایک عظیم الشان روحانی مصلح مسیح موعود کے نام سے مبعوث ہو گا وہاں آپ ہی کے منہ سے اس بات کا بھی اعلان کروایا کہ يَتَزَوَّجُ وَيُولَدُله لے یعنی جیسا کہ حضرت مسیح موعود نے اس حدیث کی تشریح فرمائی ہے یہ عظیم الشان مصلح اکیلا نہیں آئے گا بلکہ خدائی منشاء کے ماتحت اس کی ایک خاص جگہ شادی ہوگی اور اس شادی سے خدا اسے اولا د عطا کرے گا جن میں سے ایک بیٹا خاص شان کا نکلے گا جس سے اس کے کام کو بہت ترقی حاصل ہوگی۔اس طرح گویا خدا نے مسیح موعود کی بعثت کے ساتھ ساتھ ہی آپ کے ایک موعود فرزند کی روحانی خلافت کی بھی داغ بیل قائم کر دی۔اس کے بعد جب حضرت مسیح موعود کا زمانہ آیا اور اس موعود بیٹے کے ظہور کا وقت بھی قریب پہنچا تو خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود پر اس پیشگوئی کی مزید تفصیلات ظاہر فرما ئیں اور پسر موعود کی شان مشكوة المصابيح كتاب الفتن باب نزول عيسى عليه السلام الفصل الثالث