سلسلہ احمدیہ — Page 21
۲۱ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ - یعنی وقت آتا ہے کہ تیری جان پر دشمنوں کی طرف سے حملے ہوں گے مگر میں تجھے ان سب حملوں سے بچاؤں گا اور تجھے اپنے وقت پر طبعی موت سے وفات دوں گا اور تیری موت عزت اور رفعت کی موت ہوگی جس کے بعد تیری روح میری طرف اٹھائی جائے گی اور میں تیرے ماننے والوں کو قیامت کے دن تک تیرے منکروں پر غالب رکھوں گا اور وہ کبھی بھی تیرے مخالفوں کے مقابل پر مغلوب نہیں ہوں گے۔“ یہ الہام بھی جس عظیم الشان پیشگوئی کا حامل ہے وہ ظاہر وعیاں ہے اور اس پیشگوئی کے اندر دراصل کئی پیشگوئیاں مخفی ہیں جن کا دامن قیامت تک پھیلا ہوا ہے اور اس الہام میں احمدیت کے لئے ایک ایسی بڑی بشارت ہے کہ جس سے بڑھ کر اس دنیا میں ممکن نہیں اور گو اس کا ایک حصہ پورا ہو چکا ہے اور اہل نظر کے لئے اس کے دوسرے حصہ کے ظہور کا بھی آغاز ہو چکا ہے مگر اس کی اصل شان آئندہ زمانوں میں ظاہر ہوگی جسے دیکھنے والے دیکھیں گے۔تیسرا الہام براہین احمدیہ میں یہ درج ہے کہ :۔”دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔۲؎ یہ الہام بھی جس زبر دست قوت اور بشارت کا حامل ہے اس پر کسی دلیل لانے کی ضرورت نہیں اور گوا بھی تحریک احمدیت کا آغاز ہی ہے لیکن خدائی حملوں نے پہلے سے ہی دنیا کو ہلا رکھا ہے اور یہ ابتدائی حملے اس بات پر شاہد ہیں کہ خدائے ذوالجلال اس وقت تک دنیا کو چھوڑے گا نہیں جب تک کہ اپنے مرسل و مامور کی صداقت کا سکہ نہ جمالے۔اسی طرح براہین احمدیہ میں اور بہت سی پیشگوئیاں درج ہیں مگر اس مختصر رسالہ میں اس سے زیادہ کی گنجائش نہیں۔ا براہین احمدیہ ہر چہار تخصص، روحانی خزائن جلدا صفحه ۶۲۰ حاشیه در حاشیہ نمبر۳ براہین احمدیہ ہر چہار تخصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۶۵ حاشیه در حاشیه نمبر۴