سلسلہ احمدیہ — Page 229
۲۲۹ تصریح کی ہے کہ وہ دائمی نہیں۔بلکہ جس طرح ایک بیمار کچھ عرصہ تک ہسپتال میں زیر علاج رہ کر پھر اچھا ہو کر ہسپتال سے باہر آجاتا ہے اسی طرح دوزخی لوگ بالآ خر دوزخ سے باہر نکل آئیں گے اور علی قدرمراتب جنت میں جگہ پائیں گے۔لیکن ہر دوصورتوں میں اسلام یہ تعلیم دیتا ہے کہ آخرت کی زندگی ایک ابدی زندگی ہے جس کے بعد کوئی موت نہیں۔