سلسلہ احمدیہ — Page 214
۲۱۴ اپنا نور حاصل کیا ہے کیا تعلیم پیش کرتا ہے۔اسلام کی ابتدائی تاریخ: سوجانا چاہئے کہ اسلام اس مذہب کا نام ہے جو آج سے ساڑھے تیرہ سو سال پہلے عرب کے ملک میں ظاہر ہوا۔اسلام کے مقدس بانی کا نام نامی حضرت محمد ﷺ تھا جو قریش مکہ کے ایک معزز گھرانے میں ۵۷۰ء میں پیدا ہوئے۔اس زمانہ میں آپ کے قبیلہ کا مذہب بت پرستی تھا اور آپ نے اسی ماحول میں پرورش پائی مگر چونکہ طبیعت میں ابدی سعادت اور نبوت کا نو مخفی تھا اس لئے آپ کبھی بھی شرک کی نجاست میں ملوث نہیں ہوئے اور اسلام کے ظہور سے پہلے بھی ہمیشہ ایک واحد لاشریک خدا کے متلاشی رہے۔جب آپ کی عمر چالیس سال کی ہوئی تو اللہ تعالیٰ آپ پر الہام کے ذریعہ ظاہر ہوا اور آپ کو حکم دیا کہ شرک اور بت پرستی کے خلاف لوگوں کو بلائیں۔اس پر وہی جنگ و جدال کا سلسلہ شروع ہو گیا۔جو ہمیشہ سے خدا کے نبیوں کے زمانہ میں ہوتا چلا آیا ہے۔آپ کے قبیلہ نے آپ کی سخت مخالفت کی اور جن لوگوں نے آپ کو مانا ان کو بھی ہر طرح کی اذیتیں پہنچائیں اور آپ کے لائے ہوئے مذہب کو جس کا نام اسلام تھا مٹانے اور نیست و نابود کرنے کے لئے طرح طرح کی تدبیریں کیں مگر آپ ایک مضبوط چٹان کی طرح اپنی جگہ پر قائم رہے اور ہر طرح کا دکھ اٹھا کر خدا کا پیغام پہنچایا اور آپ کے صحابہ نے بھی ہر قربانی کو خوشی سے برداشت کیا مگر اپنے آقا کا دامن نہ چھوڑا۔آخر جب قریش کے مظالم انتہاء کو پہنچ گئے اور انہوں نے بعض بے گناہ مسلمانوں کو قتل کر دیا اور آنحضرت ﷺ کے قتل کی بھی سازش کی تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو مکہ کی تیرہ سالہ مظلومانہ زندگی کے بعد ا جازت دی کہ آپ مدینہ کی طرف ہجرت کر جائیں۔مدینہ بھی عرب ہی کا ایک شہر تھا۔جو مکہ سے دوسو میل شمال کی طرف واقع تھا اور اس میں عرب کے بعض دوسرے قبیلے آباد تھے۔اس اجازت پر آپ مکہ سے رات کے وقت خفیہ خفیہ نکل کر مدینہ کی طرف چلے گئے۔وہاں اللہ تعالیٰ نے آپ کوایک جماعت دی اور ایک گونہ امن کی زندگی نصیب ہوئی۔مگر ظالم قریش نے وہاں بھی آپ کا پیچھا نہ چھوڑا