صفات باری تعالیٰ — Page 83
یعنی الأسماء الحسنى ۱۰۹۔اَلْفَتَاحُ ۸۳ مشکل کشا۔بندوں پر حکم کرنے والا۔فتح کے معنی کھو لنے اور حکم کرنے کے ہیں۔قرآن کریم میں اسم کو یوں بیان کیا گیا ہے۔والا ہے۔ثُمَّ يَفْتَحُ بَيْنَنَا بِالْحَقِّ وَهُوَ الْفَتَاحُ الْعَلِيمُ - (سبا: ۲۷) پھر حق و حکمت سے بھرا ہوا فیصلہ صادر فرمائے گا اور وہ جاننے والا اور حکم کرنے ١١٠ - خَيْرُ الْفَاتِحِيْن سب کشائش کرنے والوں سے بہتر۔سب سے بہتر کھولنے والا۔حق کو ظاہر کرنے والا۔حضرت شعیب علیہ السلام کی دعا یوں درج ہے: رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَاَنْتَ خَيْرُ الْفَاتِحِيْنَ (الأعراف: ٩٠) اے ہمارے رب ہم میں اور ہماری قوم میں حق کے ساتھ فیصلہ کر دے۔تو سب فیصلہ کرنے والوں میں بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔ااا - الْعَظِيمُ بڑا بزرگ۔عظمت والا۔The Great نماز میں بار بار سُبْحَانَ رَبِّي العَظِیم کہا جاتا ہے۔فرمایا: وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ (البقرة : ۲۵۶) وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ۔(الشورى:۵) إنَّهُ كَانَ لَا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ - (الحاقة: ۳۴)