صفات باری تعالیٰ

by Other Authors

Page 40 of 153

صفات باری تعالیٰ — Page 40

یعنی الأسماء الحسنى إِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْمُفْلِحُونَ۔( الالمجادلة: ٢٣) جو چاہتا ہے کہ وہ غلبہ ونصرت پائے اور اس صفت سے فیض یاب ہوا سے خدا اور اس کے رسول سے وابستگی اختیار کرنی ہوگی۔اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ اس صفت کا اظہار اپنے انبیاء کے ذریعہ سے فرمایا: چنانچہ آنحضرت صلی اینم کو اہل مکہ پر واضح غلبہ عطا فرمایا اور آج حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا: لوگ عنقریب دیکھ لیں گے کہ اس زمانہ میں خدا تعالیٰ کا چہرہ ظاہر ہوگا گویا وہ آسمان سے اُترے گا۔اُس نے بہت مدت تک اپنے تئیں چھپائے رکھا اور انکار کیا گیا اور چپ رہا لیکن وہ اب نہیں چھپائے گا اور دنیا اُس کی قدرت کے وہ نمونے دیکھے گی کہ کبھی اُن کے باپ دادوں نے نہیں دیکھے تھے۔“ کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحہ ۷) میں حضرت قدس کا باغ ہوں جو مجھے کاٹنے کا ارادہ کرے گا وہ خود کاٹا جائے گا۔مخالف روسیاہ ہوگا اور منکر شرمسار “ ۴۰ نیز فرماتے ہیں: نشان آسمانی روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۹۷) ” دیکھو وہ زمانہ چلا آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ خدا اس سلسلہ کی دنیا میں بڑی مقبولیت پھیلائے گا اور یہ سلسلہ مشرق و مغرب، شمال و جنوب میں پھیلے گا اور دنیا میں اسلام سے مراد یہی سلسلہ ہوگا۔یہ باتیں انسان کی باتیں نہیں۔یہ اس خدا کی وحی ہے جس کے آگے کوئی بات انہونی نہیں۔“ پھر فرماتے ہیں: (تحفہ گولڑو یہ روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحہ ۹۰)