صفات باری تعالیٰ — Page 120
عباد الرحمان کی خصوصیات اللہ کی طرف جھکتا ہے۔عبادالرحمان کی چھٹی خصوصیت عبادالرحمان کی ایک خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ وہ خدائے واحد پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور اسی کو حزن و ملال اور خوف اور اضمحلال کے وقت پکارتے ہیں۔وہ خدا کو ہی پیارا خزانہ سمجھتے ہیں جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں : ”اگر تم خدا کے ہو جاؤ گے تو یقیناً مجھو کہ خدا تمہارا ہی ہے۔تم سوئے ہوئے ہوگے اور خدا تعالیٰ تمہارے لئے جاگے گا تم دشمن سے غافل ہو گے اور خدا اُسے دیکھے گا اور اس کے منصوبے کو توڑے گا۔۔۔۔خدا ایک پیارا خزانہ ہے اُس کی قدر کرو کہ وہ تمہارے ہر ایک قدم میں تمہارا مددگار ہے تم بغیر اُس کے کچھ بھی نہیں اور نہ تمہارے اسباب اور تدبیریں کچھ چیز ہیں۔کیا بد بخت وہ انسان ہے جس کو اب تک یہ پتہ نہیں کہ اس کا ایک خدا ہے جو ہر ایک چیز پر قادر ہے۔ہمارا بہشت ہمارا خدا ہے ہماری اعلیٰ لذات ہمارے خدا میں ہیں کیونکہ ہم نے اس کو دیکھا اور ہر ایک خوب صورتی اس میں پائی۔یہ دولت لینے کے لایق ہے اگر چہ جان دینے سے ملے اور یہ لعل خریدنے کے لائق ہے اگر چہ تمام وجود کھونے سے حاصل ہو۔اے محرومو! اس چشمہ کی طرف دوڑ و کہ وہ تمہیں سیراب کرے گا یہ زندگی کا چشمہ ہے جو تمہیں بچائے گا۔میں کیا کروں اور کس طرح اس خوشخبری کو دلوں میں بٹھا دوں۔کس دف سے میں بازاروں میں منادی کروں کہ تمہارا یہ خدا ہے تا لوگ سُن لیں اور کس دوا سے میں علاج کروں تا سننے کے لئے لوگوں کے کان کھلیں۔“ کشتی نوح روحانی خزائن جلد نمبر ۱۹ صفحه ۲۱، ۲۲) توحید باری تعالیٰ کی اور اس کی اقسام بیان کرتے ہوئے آپ تحریر فرماتے ہیں۔۲۰