صفات باری تعالیٰ — Page 100
یعنی الأسماء الحسنى الاسماء الحسلی کے ذریعہ سے دعا کرنا اور اس کی صفات کو پیش نظر رکھنا قبولیت دعا کے لئے یہ بات اکسیر کا حکم رکھتی ہے۔آنحضرت سی ایم نے خدا تعالیٰ کی ذات وصفات کے متعلق جو عرفان کے دریا بہائے ہیں ان تک پہنچنا ہر مسلمان کا اولین فرض ہے اور آنحضرت سال شما ایام کے روحانی فرزند جلیل حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی فرمایا ہے کہ پکارنے والا جب کسی صفت کے ذکر سے رب کو پکارتا ہے تو گویا وہ صفت احتراز کرتی ہے اور عالم میں تصرف کیا جاتا ہے مناسب اسباب پیدا کئے جاتے ہیں تا بمطابق دعا وجود پذیر ہو ان امور کو مد نظر رکھنے سے بہت سے روحانی فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے حصہ وافر عطا فرمائے۔آمین۔وآخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمين