صفات باری تعالیٰ — Page 41
یعنی الأسماء الحسنى تم خوش ہو اور خوشی سے اچھلو کہ خدا تمہارے ساتھ ہے۔اور کوئی تم پر غالب نہیں ہو سکے گا۔“ (تذکرۃ الشہادتین روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۶) ۳۱۔اَحْسَنُ الْخَالِقِين اندازہ اور خلق کرنے والوں میں بہترین یعنی اس سے بہترین طور پر خالقیت کی صفت جلوہ گر ہوئی ہے۔انسان کی پیدائش کے مختلف مراحل کا ذکر کر کے وہ بہترین پلاننگ کے ماتحت سرانجام پائے ہیں۔فرمایا: ففَتَبَرَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَلِقِينَ (المومنون: ۱۵) کتنا بہترین خالق ہے اور برکتوں والا ہے اللہ کہ جس نے تمام مخلوقات کو پیدا کرنے کے لئے ایک سسٹم چلا دیا ہے۔جو اپنی ذات میں مکمل ہے۔اس صفت کے مظہر اپنی صحبت صالحین کے ذریعہ سے آسمان روحانیت پر پرواز کرنے والے طیور تخلیق کرتے رہے ہیں اور آج آنحضرت صلی اما پیام کے طفیل حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء یہ کام سر انجام دے رہے ہیں۔۳۲۔خَيْرُ الْمُنْزِلِين بہتر اتارنے والا۔فرمایا: وَقُل رَّبِّ انْزِلْنِي مُنَزَلاً مُبْرَكا وَ اَنْتَ خَيْرُ الْمُنْزِلِينَ (المومنون: ٣٠) اور کہہ دے میرے رب مجھے مبارک جگہ میں اتار اور تو بہتر اتارنے والا ہے۔احسن الخالقین نے انسان کو بہترین طور پر تخلیق کیا تا وہ اس کا عبد بنے اس کے لئے جن امور کی ضرورت تھی وہ بھی نازل کئے مثلاً رسول ، کتب اور آخر میں آخری شریعت مکمل اور اکمل