صفات باری تعالیٰ — Page 39
صفات باری تعالى يعنى الأسماء الحسنى کوئی بھی واقف نہ تھا مجھ سے نہ میرا معتقد لیکن اب دیکھو کہ چر چاکس قدر ہے ہر کنار غیر کیا جانے کہ دلبر سے ہمیں کیا جوڑ ہے وہ ہمارا ہو گیا اس کے ہوئے ہم جاں نثار میں کبھی آدم کبھی موسیٰ کبھی یعقوب ہوں نیز ابراہیم ہوں نسلیں ہیں میری بے شمار صدق سے میری طرف آؤ اسی میں خیر ہے ٣٠ الْغَالِبُ ہیں درندے ہر طرف میں عافیت کا ہوں حصار میں وہ پانی ہوں کہ آیا آسماں سے وقت پر میں ہوں وہ نور خدا جس سے ہوا دن آشکار (در ثمین) ۳۹ فتح و نصرت عطا کرنے والا۔حکمران اور حکومت دینے والا۔سب سے بالا دست۔فرمایا: وَاللهُ غَالِبٌ عَلَى أَمْرِهِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ (يوسف : ۲۲) اللہ تعالیٰ اپنے امر کو نافذ کرنے میں سب پر غالب ہے لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں پھر فرمایا: إن يَنْصُرُكُمُ اللهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ - (آل عمران:۱۶۱) اور اگر اللہ تمہاری مدد کرے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا۔پس وہ غالب ہے اور غلبہ و نصرت اسی سے وابستہ ہے جیسا کہ فرمایا: كَتَبَ اللهُ لَأَغْلِبَنَ أَنَا وَرُسُلِى (المجادلة: ٢٢)