صفات باری تعالیٰ

by Other Authors

Page 28 of 153

صفات باری تعالیٰ — Page 28

یعنی الأسماء الحسنى وَرِزْقُ رَبِّكَ خَيْرٌ وَ ابْقَى - (طه: ۱۳۲) اور تیرے رب کا دیا ہوا رزق سب سے اچھا اور باقی رہنے والا ہے۔يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ۔(البقرة : ۲۱۳) اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب رزق دیتا ہے۔وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ - (الطلاق: ۴) اور اس کو وہاں سے رزق دے گا جہاں سے رزق آنے کا خیال بھی نہیں ہوگا۔ایسا معاملہ متقی اور متوکل کے ساتھ ہوتا ہے۔١٠۔اَلبَاعِثُ اٹھانے والا ، عالم پر روحانی موت طاری ہونے کے وقت روح پھونکنے والا۔رسول بھیجنے والا۔سوتوں کو جگانے والا۔جیسا کہ فرمایا: ہے۔هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِينَ رَسُولًا - (الجمعة: ۳) وہی خدا ہے جس نے ایک ان پڑھ قوم کی طرف اسی میں سے ایک شخص رسول بنا کہ ۲۸ قوموں کو رسول بھیج کر اٹھا تا ہے۔ارسال مرسلین کے ذریعہ گری ہوئی اقوام کو اٹھا کر حقیقی عروج سے ہمکنار فرماتا ہے۔ان میں عباد الرحمن پیدا فرماتا ہے اور ان اقوام و افراد کو حسنات الدنیا والاخرہ عطا فرماتا ہے یہاں تک کہ ارض خداوندی نور خداوندی سے جگمگانے لگتی ہے۔ا الهَادِئ ہدایت کرنے والا ، کامیاب کرنے والا۔فرمایا: وَاللَّهُ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ (البقرة : ۲۱۴) اور اللہ تعالیٰ جسے پسند کرتا ہے۔سیدھی راہ پر چلا دیتا ہے اور مَنْ يَشَاءُ کی تشریح سورہ