صفات باری تعالیٰ — Page 140
تعارف مصنف مکرم اقبال احمد صاحب نجم ۱۹۴۴ء میں قادیان میں پیدا ہوئے۔آپ کے بڑے نانا حضرت نعمت اللہ خاں صاحب انور کو بطور محرر مدرسہ احمدیہ میں خدمت کا موقعہ ملا۔نیز آپ حضرت میر ناصر نواب صاحب رضی اللہ عنہ کی ماتحتی میں دارالضیافت اور صدر انجمن احمد یہ میں بھی خدمت بجالاتے رہے۔آپ کے نانا حضرت حکیم حشمت اللہ خان صاحب بھی صحابی تھے۔اسی طرح نانی جان کے والد صاحب حضرت منشی محمد رحیم الدین صاحب آف حبیب والا ۱۳ ۳ صحابہ میں سے تھے۔دادا مکرم با بومحمد بخش صاحب کو وقف بعد ریٹائر منٹ کا موقع ملا۔اور آپ کو تادم آخر تقریباً اکیس سال الشركة الاسلامیۃ کے تحت بطور مینیجر ضیاء الاسلام پریس ربوہ میں خدمت کا موقع ملا۔آپ نے میٹرک تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ سے کی اور گریجویشن تعلیم الاسلام کالج سے ربوہ سے ۱۹۶۴ء میں کیا اور وقف کر کے جامعہ احمد یہ ربوہ میں داخل ہوئے۔۱۹۷۰۔اےء میں شاہد کی ڈگری حاصل کی اور حضرت خلیفہ المسیح الاول کے وطن بھیرہ سے بطور مربی خدمت سلسلہ کا آغاز کیا۔کچھ عرصہ بطور مجاہد وطن عزیز کی خدمت کا موقعہ بھی ملا۔آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے پرائیویٹ ایم۔اے اسلامیات بھی پاس کیا۔بطور مبلغ سلسلہ دوبارسپین میں خدمت کا موقع ملا۔مسجد بشارت سین اسی دور میں تعمیر ہوئی جبکہ آپ قرطبہ میں بطور مبلغ کام کر رہے تھے۔لاطینی امریکہ کے ممالک برازیل اور گوائٹے مالا کے مجاہد اول بھی رہے۔اسی دور میں مسجد بیت الاول گوائے مالا میں تعمیر ہوئی۔جو احمدیت کی پہلی صدی کی آخری مسجد ہے اور لاطینی امریکہ کی پہلی مسجد ہے۔جس کا افتتاح حضرت خلیفہ امسیح الرابع " نے جولائی ۱۹۸۹ ء کے آغاز میں بنفس نفیس وہاں تشریف لے جا کر فرمایا۔کچھ عرصہ انگلستان میں بھی بطور مبلغ خدمت کا موقع ملا۔بطور مربی بھیرہ کے علاوہ ضلع شیخو پورہ ضلع اسلام آباد (ڈی ایف) ، راولپنڈی، مظفر آباد اور لاہور میں قیام کیا اور آج کل جامعہ احمدیہ انگلستان میں خدمات بجا لا رہے ہیں۔آپ کو ۱۹۸۲ء میں کتاب راہنمائے سپینش چھپوانے کا موقع ملا جس پر آپ کو حضرت خلیفہ اسیح الرابع ” نے جلسہ سالانہ پر مبارک باد دی۔۱۹۸۷۔۸۸ء میں برازیل میں پرتگالی ترجمہ قرآن کریم تیار کروایا اور اس پر نظر ثانی کی۔اور پرتگالی زبان میں علمی لٹریچر پیش کرنے کی توفیق پائی۔حال ہی کی میں آپ نے سپینش جانے والے تمام علاقوں کے لئے ایک ترجمۃ القرآن کریم کرنے کی توفیق پائی ہے۔