صفات باری تعالیٰ

by Other Authors

Page 122 of 153

صفات باری تعالیٰ — Page 122

عباد الرحمان کی خصوصیات آتے ہیں اسی کے ہاتھ کا ایک نظام یقین کرنا۔تیسرے: اپنی محبت اور صدق اور صفا کے لحاظ سے توحید یعنی محبت وغیرہ شعار عبودیت میں دوسرے کو خدا تعالیٰ کا شریک نہ گرداننا۔اور اسی میں کھوئے جانا۔“ سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب صفحہ ۲۹ تا ۳۱) حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ توحید کی خاطر صحابہ کرام کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں : توحید پر صحابہ پوری طرح کار بند تھے انہوں نے توحید کی اشاعت کے لئے وہ قربانیاں پیش کیں کہ آج بھی تاریخ کے صفحات میں ان کا ذکر پڑھ کر انسانی قلب لرز جاتا ہے۔وہ خدائے واحد و یگانہ پر ایمان لانے کی وجہ سے قتل کئے گئے۔اُن کے اموال چھین لئے گئے۔اُن کی عورتوں کی آبروریزی کی گئی۔انہیں اپنے وطن سے بے وطن کیا گیا۔انہیں تپتی ریت پر لٹایا گیا۔اُن کے سینوں پر بڑے بڑے بھاری پتھر رکھ کر اُن پر جوتوں سمیت کو دا گیا اور انہیں لات ومنات اور عزیٰ کی پرستش پر مجبور کیا گیا مگر وہ لوگ خدا تعالیٰ کے عشق میں کچھ ایسے سرشار تھے کہ اُن کی زبانوں سے اگر کوئی فقرہ نکلا تو صرف یہی کہ خدا ایک ہے۔خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کفار مکہ نے یہاں تک پیشکش کی کہ ہم آپ کو اپنا بادشاہ تسلیم کرنے کے لئے تیار ہیں صرف اتنا مطالبہ آپ منظور کر لیں کہ ہمارے بتوں کو برا بھلا نہ کہیں۔مگر اتنی بڑی پیشکش کے باوجود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے مطالبہ کو نہایت حقارت کے ساتھ ٹھکرادیا اور ایک لمحہ کے لئے بھی یہ برداشت نہ کیا کہ خدائے واحد کی توحید میں کوئی خلل واقع ہو۔بلکہ ایک موقع پر آپ نے فرمایا کہ اگر یہ لوگ سورج کو میرے دائیں اور چاند کو ۲۲