صفات باری تعالیٰ

by Other Authors

Page 26 of 153

صفات باری تعالیٰ — Page 26

یعنی الأسماء الحسنى سے خوب خبر دار ہے اور ہر چیز کی بناوٹ سے اس کی ربوبیت نظر آ رہی ہے کہ اس نے کتنی مکمل اور بھلی بناوٹ بخشی ہے۔۲۶ الْفَاطِر اول ہی اول پیدا کرنے والا جیسا کہ فرمایا: فَسَيَقُولُونَ مَنْ يُعِيدُنَا قُلِ الَّذِي فَطَرَكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ (بنی اسرائیل: ۵۲) وہ ضرور کہیں گے کہ کون ہمیں دوبارہ زندہ کر کے وجود میں لائے گا۔تو انہیں کہہ کہ وہی خدا جس نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا تھا۔سورۃ انعام میں فرمایا: قُلْ أَغَيْرَ اللَّهِ اتَّخِذُ وَلِيًّا فَاطِرِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ يُطْعِمُ وَلَا يُطْعَمُ (الانعام: ۱۵) ” تو کہہ دے کیا میں اللہ کے سوا جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے کوئی اور دوست بناؤں۔حالانکہ وہ سب انسانوں کو کھلاتا ہے کسی کی طرف سے اس کو رزق نہیں دیا جاتا۔پھر فرمایا: فَاطِرَ السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ اَنْتَ وَلِي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَ الْحِقْنِي (يوسف: ١٠٢) بِالصُّلِحِينَ اے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے تو ہی دنیا اور آخرت دونوں میں میرا مددگار ہے۔جب بھی میری موت کا وقت آئے مجھے اپنی کامل فرماں برداری کی حالت میں وفات دے۔اور صالحین کی جماعت کے ساتھ ملا دے اے خدا تعالیٰ جو فاطر ہے۔تمام کارخانہ عالم کی ابتداء کر کے اس کی ضروریات و حسابات کا بھی خیال رکھتا ہے۔اس لئے وہی ولی ہونے کے قابل بھی ہے پھر وہ رزاق بھی ہے جیسا کہ فرمایا: