صفات باری تعالیٰ — Page 19
صفات باری تعالى يعنى الأسماء الحسنى ہلاکتوں سے نجات دینے والا یقین کر لیتا ہے اسی کی رضا کی تلاش میں ہر قسم کے مصائب کو برداشت کرتا ہے۔چاہے وہ نشانہ پر بیٹھنے والے تیر سے قتل کیوں نہ کر دیا جائے۔رنج و غم اسے بے بس نہیں کر سکتے اور نہ وہ جانتا ہے کہ تھکان کیا چیز ہوتی ہے۔خدا محبوب اسے اپنی طرف کھینچتا ہے اور بندہ چاہتا ہے کہ وہی اس کا مطلوب ہے۔اپنے مالک کی رضا حاصل کرنے کے راستوں کی تلاش اس کے لئے آسان ہو جاتی ہے لہذا وہ اس کی طرف لے جانے والی راہوں میں پوری کوشش کرتا ہے خواہ وہ ہلاک کیوں نہ ہو جائے۔اور وہ کسی آزمائش کے خوف سے ڈرتا نہیں بلکہ ہر ابتلاء کے لئے سینہ سپر ہو جاتا ہے اور اسی کے لئے اس کی محبت کے تذکرہ کے سوا اور کوئی ذکر باقی نہیں رہتا۔دوسرے افکا را سے فریفتہ نہیں کرتے اور وہ خواہشات کی سواری سے اتر پڑتا ہے تا وہ خدا تعالیٰ کی رضا کے گھوڑوں پر سوار ہو اور وہ جستجو کی باگیں بنتا ہے تا وہ خدا کے حضور پہنچنے کے لئے دور کی مسافت طے کرے اور وہ ہمیشہ اس کے قرب میں رہتا ہے اور اپنے پیاروں میں سے کسی کو بھی اس کا ثانی نہیں بنا تا اور اس کا دل خدا کے شریکوں کے درمیان بھٹکتا نہیں پھر تاوہ یہی دعا مانگتا رہتا ہے کہ: يَا رَبِّ تسلّم قَلْبِي وَ تَكْفِينِي لِجَزْبِي وَ جَلْبِى وَلَنْ يُصِيبَنِي حُسْنُ الْآخِرِينَ اے میرے رب میرے دل کو اپنے قبضہ میں محفوظ رکھ مجھے اپنی طرف کھینچنے اور مائل کرنے کے لئے تو کافی ہو جا اور اوروں کا حسن مجھے کبھی فریفتہ نہ کر سکے۔آمین کرامات الصادقین۔روحانی خزائن جلد 7 صفحہ 14 مطبوعہ 1984 لندن) ۱۹