صفات باری تعالیٰ — Page 119
عباد الرحمان کی خصوصیات خدا تعالیٰ ناراض نہ ہو جائے۔عباد الرحمان اپنے تعلقات میں کھرے ہوتے ہیں۔ان کے اعمال میں یک رنگی پائی جاتی ہے وہ دوغلی پالیسی پر عمل نہیں کرتے۔ایک کے ہوکر رہنا چاہتے ہیں۔توحید کے بچے پرستار ہوتے ہیں اور شرک کو مٹانے کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔ان کی محبت ان کی خواہشیں اور تمنا ئیں خدا تعالیٰ سے وابستہ ہوتی ہیں۔اور عُسر ویسر میں وہ خدا کے سوا کسی کو نہیں پکارتے۔تو گل کے مقام کو حاصل کرنے والے اور یقین و معرفت کے قلزم بے کراں کے شناور ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللهِ إِلَهَا أَخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ يَلْقَ أَثَامًا - يُضْعَفُ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيِّمَةِ وَيَخْلُدُ فِيهِ مُهَانًا - الا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَبِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيَأْتِهِمْ حَسَنَتٍ وَ كَانَ اللهُ غَفُورًا رَّحِيمًا - وَمَنْ تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَإِنَّهُ يَتُوبُ إِلَى اللَّهِ مَتَابًا (الفرقان : ۶۹ تا ۷۲) ترجمہ۔اور وہ لوگ ( یعنی عباد الرحمان ) ایسے ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کو بطور معبود نہیں پکارتے اور نہ کسی جان کو جسے خدا تعالیٰ نے محافظت بخشی ہے قتل کرتے ہیں سوائے ( شرعی ) حق کے۔اور نہ زنا کرتے ہیں اور جو کوئی ایسا کرے گا وہ اپنے گناہ کی سزا کو دیکھ لے گا۔اور قیامت کے دن اس کے لئے عذاب زیادہ کیا جائے گا اور وہ اس میں ذلت کے ساتھ رہتا چلا جائے گا۔سوائے اس کے جس نے توبہ کر لی اور ایمان لایا اور ایمان کے مطابق عمل کئے۔پس یہ لوگ ایسے ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ ان کی بدیوں کو نیکیوں سے بدل دے گا اور اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا مہربان ہے۔اور جو تو بہ کرے اور اعمال صالحہ بجالائے وہ شخص حقیقی طور پر ۱۹