صدق المسیح

by Other Authors

Page 46 of 64

صدق المسیح — Page 46

باب نمبر ایک اور نمبر ۲ کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے اس میں مذکور ہے: کہ یہ کائنات چھ دن میں معرض وجود میں آئی اور ساتویں دن کے بارے میں لکھا ہے کہ خدا نے ساتویں دن کو برکت دی اور اسے مقدس ٹھہرایا۔( پیدائش ۳-۲) اور اس مؤقف پر تمام نبیوں کو اتفاق ہے۔“ حضرت بانی جماعت احمدیہ علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں: دوسری حدیثوں سے بھی یہ معلوم ہوتا ہے کہ عمر دنیا کی سات ہزار سال ہے اور قرآن شریف کی آیت سے بھی یہی مفہوم نکلتا ہے ( جیسا کہ مذکورہ بالا آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ان يوم عندربك كالف سنة ممّا تُعُدُون۔(الج: ۴۸) یعنی ایک دن خدا کے نزدیک تمہارے ہزار سال کے برابر ہے پس جبکہ خدا تعالیٰ کے کلام سے معلوم ہوتا ہے کہ دن سات ہیں پس اس سے یہ اشارہ نکلتا ہے کہ انسانی نسل کی عمر سات ہزار سال ہے۔چنانچہ کنز العمال میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنھما سے مروی ہے الدُّنيا جمعة من جمع الاخرة سبعة الاف سنة کتاب خلق العالم جلد ۶ صفحه ۶۱ اروایت نمبر ۱۵۲۲۲) یعنی دنیا جمعہ ہے اور آخری جمعہ کے سات ہزار سال ہیں۔ایک دوسری روایت میں ہے: الدنيا كلها سبعة ايام من ايام الآخرة۔الدیلمی عن انس کنز العمال جلد ۶ صفحه ۱۵۷ روایت ۱۵۲۱۴) یعنی اس دنیا کی کل عمر سات دن ہے آخرت کے ایام میں سے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے: 46