صدق المسیح

by Other Authors

Page 4 of 64

صدق المسیح — Page 4

بعد امت محمدیہ میں بھی ایک مسیح کے مبعوث ہونیکا وعدہ دیا گیا تھا جس نے امت مسلمہ کی اصلاح کرنی تھی جس کا دوسرا نام بمنشاء حدیث مبارك "لَا الْمَهْدِى إِلَّا عِيسَى 66 مہدی بھی رکھا گیا ہے۔ظاہر ہونے والے اس موعود کے بارہ میں بارھویں صدی ہجری کے مجد دحضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی نے اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر صاف طور پر فرمایا: عَلَّمَنِي رَبِي جَلَّ جَلَا لُهُ اَنَّ الْقِيمَةَ قَدِ اقْتَرَبَتْ وَالْمَهْدِيُّ تَهَيُّئًا لِلْخُرُوج۔تفهیمات ربّانيه جلد ۲ صفحه: ۱۲۳) یعنی میرے عظمت والے رب نے مجھے بتایا کہ قیامت قریب ہے اور مہدی ظاہر ہونے کو تیار ہے۔قارئین کرام ! اللہ تبارک تعالیٰ نے سید نا حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کو مسیح و مہدی کے منصب پر فائز فرما کر مبعوث فرمایا جیسا کہ الہی نوشتوں سے ظاہر تھا۔یہودیوں کے ہم شکل علماء سوء جو اپنے اندر فقیہوں اور فریسیوں کی مشابہت پیدا کر چکے ہیں۔خدائی منشاء سے مبعوث ہونے والے امام الزمان کی مخالفت کرتے ہیں۔ان کی یہ مخالفت بھی دراصل آپ کی صداقت کا ایک عظیم الشان نشان ہے۔چنانچہ حضرت ابوالقاسم جنید بغدادی کیا ہی بچ فرماتے ہیں:۔لَا يَبْلُغُ اَحَدٌ دَرَجَ الْحَقِيْقَةِ حَتَّى يَشْهَدَ فِيْهِ أَلْفُ صِدِّيْقٍ بِأَنَّهُ (اليَواقِيْتُ والجواهر جزء ۱ صفحه (۲۵) یعنی کوئی شخص حقیقت کے درجات تک نہیں پہنچ سکتا یہاں تک کہ بڑے زندِ يق۔“ بڑے صدیق کہلانے والے ہزار آدمی اُسے کا فرو بے ایمان قرار نہ دیں۔پس نبی کی مخالفت اسکے کذب کی نہیں بلکہ صدق کی دلیل ہوتی ہے۔اور پھر اسکی کامیابی اسکی سچائی کا واضح نشان بن جاتی ہے۔اور ہر عظمند کے لئے عیاں ہو جاتا ہے کہ ہر اسکے مخالف ہی غلط کار تھے۔4