صدق المسیح

by Other Authors

Page 56 of 64

صدق المسیح — Page 56

ہیں۔لکھا ہے کہ: دیکھا تھا کہ حضرت پنج تن سید الکونین فاطمۃ الزہرا حضرت علی عین بیداری میں آئے اور حضرت فاطمہ نے کمال محبت اور مادرانہ عطوفت کے رنگ میں اس عاجز کا سر اپنی ران پر رکھ لیا۔“ (تحفہ گولڑویہ صفحہ :۳۰) اب قارئین حضرات سے درخواست ہے کہ خود ہی فیصلہ کر لیں کہ اگر یہ تو ہین ہے تو اس تو ہین کا زیادہ مرتکب کون ہے؟ دیوبند خود انگریز کا خود کاشتہ پودا ہے نہ کہ احمد یہ جماعت دیو بندیوں نے نہ صرف انگریزوں کی ہر طرح مدد کی ہے بلکہ انگریزوں سے طرح طرح کے فائدے بھی حاصل کئے ہیں جنہیں چھپانے کے لئے اب یہ احمدیوں کو انگریزوں کا خود کاشتہ پودا کہتے ہیں: دارالعلوم دیو بند کے رسالہ دیوبند کی مختصر تاریخ ، مطبوعہ یکم ستمبر ۱۹۱۷ء پرنٹنگ ورکس دہلی میں لکھا ہے: ہر مومن مسلمان سے استدعا ہے کہ وہ گورنمنٹ عالیہ کے لئے جسکی عہد حکومت میں ہر فرد بشر نہایت عیش و آرام سے زندگی بسر کر رہا ہے اور اسکی عطا کرده آزادی اسلامی جمستان سرسبز و بار آور ہے ضرور دن رات اُٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے غرض ہر لمحہ اور ہر ساعت میں دعا کریں کہ اے خدا تو ہمیشہ ہمیش کے لئے حکومت انگریز کو مسند حکومت پر قائم رکھ۔“ یہ ہیں دیو بندی مولویوں کی انگریزی حکومت کی وفاداریوں کے اعلان اور ایسے اعلان کیوں نہ ہوتے جبکہ یہ اس حکومت کے تحت نہایت عیش و آرام سے زندگی بسر کر رہے تھے مثالیں۔56