صدق المسیح

by Other Authors

Page 11 of 64

صدق المسیح — Page 11

تیسرا جھوٹ مفتی صاحب اپنے فولڈر میں لکھتے ہیں: ”مرزا قادیانی نے لکھا کہ قرآن شریف میں بلکہ توریت کے بعض صحیفوں میں یہ خبر موجود ہے کہ مسیح موعود کے وقت طاعون پڑیگی۔بلکہ مسیح نے انجیل میں خبر دی۔“ کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹، صفحه: ۵) قرآن، توریت اور انجیل میں کہیں نہیں لکھا ہے کہ مسیح موعود یعنی حضرت عیسی کے وقت طاعون آئیگا۔(صفحه: ۱۸) جواب:: الموعود : - قارئین کرام ! اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے: وَإِذَا وَقَعَ الْقَولُ عَلَيْهِمْ أَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةٌ مِّنَ الْأَرْضِ (النمل) تُكَلِّمُهُمْ۔یعنی اور جب اُن کی تباہی کی پیشگوئی پوری ہو جائیگی تو ہم ان کے لئے زمین سے ایک کیڑا نکالیں گے جو اُن کو کاٹے گا۔سید نا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ "ساعة (قیامت) اس وقت تک نہیں آئے گی جیتک دس علامتیں نہ دیکھی جائیں اُن میں سے الہ خان (دھواں)، الہ جال ( دجال ) الدابہ ( کیڑا) عیسی بن مریم کا ظہور وغیرہ۔(صحیح مسلم کتاب الفتن ) تُكلّمُهُمْ کے معنی کاٹنے کے ہی ہیں جیسا کہ لغت کی کتاب منجد میں ہے كَلَّمَهُ تَكْلِيْمًا أَى جَرَحَۂ یعنی اُس نے اُس کو زخم لگایا۔گلم۔۔۔كَلْمًا کے معنی بھی زخم لگانے کے ہیں۔حدیث صحیح مسلم میں ہے: 11