شہدآء الحق — Page 78
ZA ساتھ دستر خوان پر کھانے سے محروم کر دیا۔حالانکہ ایک مشرقی مسلمان بادشاہ کا دستر خوان عام طور پر کھلا ہوتا ہے۔عام لوگ اس کے اس خیال کو جست جانتے تھے۔سوئم وہ تند مزاج ہو گیا تھا۔معمولی قصور پر لوگوں کو مارتا اور جھڑکتا۔چهارم وہ لوگوں کے معروضات و شکایات خود نہ سنتا تھا۔لوگ خیال کرتے تھے کہ وہ بہت مغرور ہے۔اور اپنے آپ کو عامۃ الناس کے مقدمات سے بالا تر خیال کرتا ہے۔پنجم امور سلطنت کو نظر انداز کر گیا تھا۔اور تا بہ مرگ یہ امر ترقی پذیر رہا۔یعنی اپنا سارا وقت تصویر کشی ، طباخی ، کثرت شکار لہو ولعب اور عیش و طرب میں بسر کرتا تھا۔ششم وہ انگریزوں سے خاص انس کا اظہار کرتا تھا۔حالانکہ وہ صرف حکومت کے ملازم تھے۔ہفتم اس نے ترکیہ اور جرمن مشن کو نظر انداز کر دیا تھا۔بالفاظ دیگر خلیفہ المسلمین کی ضرورت کو ٹھکرا دیا تھا۔افغان اس بات سے ناراض تھے نہ صرف یہ کیا بلکہ آزاد قبائل سرحد کو جمع کر کے عملی اقدام سے روکا اور خلیفہ المسلمین کے تعاون پر عامل ہونے پر سختی سے روکا۔