شہدآء الحق

by Other Authors

Page 66 of 173

شہدآء الحق — Page 66

۶۶ شدید اور عذاب الیم سے نڈر ہیں۔اور موت اور روزِ محشر کی باز پرس سے لا پر واہ ہیں۔ایسی حرکات مجانین کیا کرتے ہیں اور ذی ہوش مومنوں کی شان کے شایان نہیں۔اس قسم کے لوگوں کے حق میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: تا مرا از قوم خود ببریده اند بہر تکفیرم چها کوشیده اند افترا با پیش ہر کس بُرده اند واز خیانت ها سخن پرورده اند تا مگر لغزد کسے زاں افتراء سادہ لوح کافر انگارد مرا کا فرم گفتند و قتام ہر لیے در دجال و لعین بہر کا فرم خواند نداز جہل و عناد ایں چنیں کورے بدنیا کس مباد فصل ہفتم کمیں پاداش ظلم کے بارہ میں حضرت مسیح موعود کی پیشگوئی امیر حبیب اللہ کی کمزوری طبع : سردار نصر اللہ خاں نائب السلطنت اور علماء کا بل نے ایک مومن متقی اور ایک صالح با عمل کو صرف اختلاف عقائد پر شہید کر دیا۔باوجود یکہ وہ اپنی حقانیت اور صداقت پر آیات قرآنیہ اور نصوص حدیثیہ پیش کر رہا تھا۔مومنوں پر فتویٰ رحم از روئے قرآن کریم ہمیشہ منکرین نے دیا۔اور اس طرح ایک مومن کو رحم کر کے اپنے ظلم پر مہر کر دی۔ورنہ