شہدآء الحق

by Other Authors

Page 32 of 173

شہدآء الحق — Page 32

۳۲ تھا۔تو تصدیق فرقہ ناجیہ کر دی۔فالحمد للہ علی ذالک۔سرحدات ہند پر جہاد بالسیف: کہتے ہیں حد بندی ہند و افغانستان جو ۱۸۹۴ء میں ہوئی اس سے ناراض ہو کر امیر عبدالرحمن خان نے ۱۸۹۵ء میں انگریزوں کے خلاف قبائل کو جنگ و جہاد پر ابھارا۔اور آغا ز ۱۹۰۰ ء میں۔امیر عبدالرحمن خان کے منشاء کے ماتحت ایک رسالہ بنام تقویم الدین درباره تحریک جہا د سرحدات ہند پر تقسیم کیا گیا۔جس میں اقوام افاغنہ سرحد کو جہاد بالسیف پر ء آمادہ کیا گیا تھا۔دیکھو انگریزی کتاب بنام افغانستان مصنفہ مسٹرانکس ہملٹن مطبوعہ لندن ۱۹۰۶ء صفحہ ۴۱۵ جس سے آزاد قبائل مشتعل ہو کر بے گناہ انگریزوں پر پشا ور اور بنوں میں بسبب اختلاف مذہب حملہ آور ہوئے۔کئی بے گناہ انگریز مارے گئے۔اور مارنے والے غازی بنے۔حالانکہ یہ سب کچھ خلاف تعلیم قرآن تھا۔جو کیا گیا۔اور فساد فی الارض تھا۔فصل پنجم افغانستان میں احمدیت اور شہادتِ حضرت ملا عبد الرحمن احمدی شہید افغانستان میں احمدیت : حضرت سید عبد اللطیف صاحب شہید جو موضع سید گاہ علاقہ خوست سمت جنوبی کے ایک نجیب سید اور رئیس اور عالم تھے۔اور حضرت سید علی ہجویری عرف دا تا گنج بخش مدفون لاہور کی اولاد سے تھے اور بڑی