شہدآء الحق

by Other Authors

Page 12 of 173

شہدآء الحق — Page 12

۱۲ گے۔اور تباہ کر دیں گے۔(۱۱) قطع دابر قوم الذين لا يؤمنون یعنی وہ قوم جو ایمان لانے سے روگردان ہے۔اس کی جڑ کاٹ دوں گا۔(۱۲) قل یا ایها الكفار انى من الصادقين فانتظر وا أياتى حتى سنريهم اياتنافي الأفاق وفى انفسهم جمعية قائمة وفتح مبين يعنی کہہ دو کہ اے انکار کرنے والو ! میں سچا ہوں۔پس تم میرے نشانات کا انکار نہ کر و۔یہاں تک کہ میں ان کو آفاق عالم میں اور خود ان کے نفسوں میں عنقریب نشانات دکھاؤں گا۔یہ ایک قائم رہنے والی جمعیت ہے اور کھلی فتح ہوگی (۱۳) ان الذين يصدون عن سبيل الله سينا لهم غضب من ربهم ضرب الله اشد من ضرب الناس انما امرنا اذا اردنا شئيا ان نقول له كن فيكون و يعض الظالم على يديه ويطرح بين يدى جزاء السيئة بمثلها وترهقهم ذلة مالهم من الله من عاصم فاصبر حتى ياتى الله بامره ان الله مع الذين اتقوا والذين هم محسنون جو خدا کی راہ میں روک ہوتے ہیں۔عنقریب ان پر ان کے رب کی طرف سے غضب کا نزول ہوگا۔خدا کی مارلوگوں کی مار سے سخت تر ہوتی ہے ہم جب کسی کام کا ارادہ کرتے ہیں۔تو اس کو ہو جا کا حکم دیتے ہیں۔اور وہ ہو جاتا ہے۔یہ مخصوص ظالم اپنا ہاتھ کاٹے گا۔اور میرے سامنے ڈالا جائے گا۔یہ سزا ہے اس بات کی۔کہ جیسا برا کیا ویسا پھل پایا۔اس پر ذلت سوار ہو گی۔خدا تعالی کی گرفت سے اس کو کوئی نہ بچا سکے گا۔پس تو صبر سے کام لے۔یہاں تک کہ خدا تعالیٰ اپنا فرمان جاری کر دے۔خدا تعالیٰ ان لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے۔جو متقی ہوں اور محسن ہوں (۱۴) امانریـنـک بـعـض الذي نـعـد هـم او نتوفینک یعنی بعض پیشگوئیاں تیری زندگی میں پوری ہوں گی۔اور بعض