شہدآء الحق — Page 147
۱۴۷ باب چهارم زمانہ حکومت اعلیٰ حضرت محمد نادرشاه با دشاہ افغانستان فصل اوّل اعلیٰ حضرت محمد نادرشاہ کا نسب اعلی حضرت محمد نادرشاہ جو سردار محمد یوسف خاں کا بیٹا اور سردار محمد یحیی خان کا پوتا اور سردار سلطان محمد خاں طلائی کا جو گورنر پشاور اور امیر کبیر دوست محمد خان والی کا بل کا بھائی تھا۔پڑپوتا تھا۔امیر عبدالرحمن خان کے خاندان کا امیر امان اللہ خان پر خاتمہ ہوا۔اور خدا تعالیٰ نے اس خاندان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔اور نہایت ڈرامائی انداز میں یہ کھیل ختم ہوا۔اور دیکھنے والوں کو خدا کے غضب کا نظارہ دکھا دیا۔اب خدا تعالیٰ نے سردار سلطان محمد خان خلف سردار پائندہ خان کے دوسرے بیٹے کی نسل میں حکومت منتقل کر دی سلطان محمد خاں بزما نہ حکومت امیر دوست محمد خاں برا در خود صوبہ سرحد میں ضلع پشاور وضلع مردان اور ضلع کو ہاٹ کا گورنر تھا اور شہر پشاور میں دروازہ کو ہائی کے بالمقابل جو وسیع احاطہ مشن ہائی سکول ہے۔یہ گورنر کا رہائشی مکان تھا۔مشن سکول میں ایک یادگاری کتبہ سنگِ مرمر کا لگا ہوا ہے۔