شہدآء الحق

by Other Authors

Page 65 of 173

شہدآء الحق — Page 65

- وہ کہتا ہے۔کہ شہید مرحوم نے فرمایا تھا۔کہ میرا مرشد مسیح موعود ہے۔اور میں امام مہدی ہوں۔حالانکہ سب جانتے ہیں۔کہ حضرت احمد قادیانی کا دعویٰ مسیح موعود اور امام معہود ہونے کا تھا۔چنانچہ کشی نوح صفحہ ۷ اطبع اول پر فرماتے ہیں کہ :۔جو شخص مجھے فی الحقیقت مسیح موعود اور امام مہدی معہود نہیں مانتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔پس کیونکر حضرت شہید اس کے خلاف کہہ سکتے تھے۔نیز وہ جانتے تھے۔کہ حدیث نبوی میں بھی لا مهدی الاعیسی ! (ابن ماجہ واضح طور پر موجود ہے۔-۵ -4 وہ کہتا ہے۔کہ حضرت شہید مرحوم قرآن کریم اور احادیث نبویہ کو نہ مانتے تھے۔حالانکہ کشتی نوح میں حضرت مسیح موعود نے ہر احمدی پر اتباع قرآن کریم وسنت اور احادیث لا زمی قرار دی ہے۔اور جو شخص قرآن کی ایک آیت سے یا احادیث نبوی سے انکار کرے۔وہ جماعت میں داخل ہی نہیں ہو سکتا۔وہ لکھتا ہے کہ حضرت شہید نے کہا تھا۔کہ میرے قتل کے وقت میرا پیر حاضر ہو گا۔حالانکہ جماعت احمد یہ سوائے خدا تعالیٰ کی ذات اقدس کے کسی مخلوق کو حاضر و ناظریقین نہیں کرتی۔خواہ کوئی ہو۔اور عـــــالـــم الــغـيـــب و الشهادة صرف پروردگارِ عالم ہی ہو سکتا ہے اور ہے اور بس ہم کہتے ہیں کہ ہمارے مخالف ہمارا مقابلہ حق اور صداقت کو ہاتھ میں لے کر ہر گز نہیں کر سکتے۔اور ان کا جس قدر مقابلہ ہے وہ سب کذب و بهتان و افتراء اور تحریف فی الکلام پر مبنی ہے۔ذالك مبلغهم من العلم اور خودساختہ کلمات اور مطالب اپنے سامنے رکھ کر فتاویٰ کفر و تکفیر دیا کرتے ہیں۔اور وہ خدا تعالیٰ کے اخذ ا ترجمہ : حضرت عیسی موعود ہی امام مہدی معہود ہے نہ کوئی اور ۱۲ منہ