شہدآء الحق

by Other Authors

Page 16 of 173

شہدآء الحق — Page 16

14 کذب کی سزا پاوے گا۔اگر صادق ہوا تو خدا کے عذابوں میں سے بعض عذاب تم پر ضرور نازل ہوں گے۔پس خدا سے ڈرواور تکذیب مت کرو۔باب اوّل زمانہ حکومت امیر عبدالرحمن خان بادشاه افغانستان فصل اول امیر عبدالرحمن خان کی کابل کے تخت پر تخت نشینی اور اس کو دعوتِ احمدیت : امیر عبدالرحمن خان جوامیر محمد افضل خان ابن امیر کبیر امیر دوست محمد خان کے فرزند تھے۔اور ۱۸۳۰ء میں کابل میں متولد ہوئے اور پچاس سال کی عمر میں ۳۰ جولائی ۱۸۸۰ ء میں افغانستان کے تخت پر تخت نشین ہوئے اور بڑے شان وشوکت سے اور قوت و جبروت سے ایک مضبوط اور با قاعدہ حکومت قائم کر کے آخر کا ر ۲۲ سال کی حکومت کے بعد اس دار فانی سے را ہی ملک عدم ہوئے۔دعوتِ احمدیت : سیدنا حضرت احمد قادیانی علیہ السلام نے ۱۲۹۰ھ میں ما مور من اللہ اور مبعوث ہو کر باتباع سنتِ محمدیہ بادشاہانِ عالم و رؤساء ریاست کو بھی دعوت سلسلہ حقہ دی اور ان کو باخبر کیا۔کہ آنے والا موعود آ گیا ہے۔وہ صلى الله کلمہ لا الہ الا اللہ کو صدق دل سے قبول کریں اور اتباع محمد رسول اللہ علی