شہدآء الحق — Page 164
b ۱۶۴ غالبا سردار شجاع الدولہ جلال آباد پہنچا ہو گا۔کہ حضرت نعمت اللہ خاں کی شہادت کی خبر آ گئی۔یہ خاندان ہندوستان میں رہنے کے سبب سے زیادہ نرم مزاج اور معقول پسند اور عام فہم اور رفتار زمانہ سے واقف ہے۔اعلیٰ حضرت محمد نادرشاہ نے بدوران حکومت کا بل عمدہ نمونہ دکھایا۔مگر افسوس ہے کہ ان کا زمانہ بہت محدود تھا۔اور کا بل جلد ان کی حکومت سے مرحوم ہو گیا۔مگر افغانستان کا ہرافسر ضروری نہیں کہ اعلیٰ حضرت محمد نادر شاہ کی طرح ہو۔اگر چہ خدا کرے ہر افسر ایسا ہی ہو۔جن ایام میں پاکستان اور افغانستان کا اختلاف شروع ہوا۔کابل ریڈیو نے ہندوستان کی ہمدردی میں پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے میں بلا وجہ اور نہایت بے انصافی سے محترم محمد ظفر اللہ خان اور احمدیت کے خلاف غلط رویہ اختیار کیا۔جو سراسر خلاف انصاف اور اخلاق تھا۔فصل پنجم واقعات گذشتہ سے درس عبرت خدا تعالیٰ اپنے پاک کلام قرآن مجید میں فرماتا ہے۔وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ إِلَّا رِجَالًا نُّوْحِي إِلَيْهِمْ مِّنْ أَهْلِ الْقُرَى۔