شہدآء الحق — Page 10
ساتھ دیں۔حضرت احمد نے یہ بھی فرمایا کہ میرا ایمان لا اله الا اللہ پر ہے۔اور میں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبین یقین کرتا ہوں۔حدیث میں لانبی بعدی کا فرمان درست ہے۔مجھے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے امتی اور نبی ہونے کا خطاب فرمایا ہے۔اس واسطے کوئی اسرائیلی نبی بالخصوص حضرت عیسی ناصری دوبارہ دنیا میں نہیں آ سکتے۔کیوں کہ وہ خاتم النبین سے نبی ماسبق ہیں۔اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اس کی آمد کو فرض کیا جاوے۔تو وہ نبی ہیں۔اور نبی کا امتی ہو جانا ان کے منصب نبوت سے معزول ہونا ہے۔اور یہ امر خلاف سنت اللہ ہے۔اور اس میں حضرت عیسی علیہ السلام اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک ہے۔نیز وہ رسول امت موسویہ کا ہے۔اور امت محمدیہ کے واسطے اس کا رسول ہونا ثابت نہیں۔البتہ ایک امتی کا بسبب اتباع کا ملہ قرآن کریم و حضرت محمد رسول اللہ مقامِ نبوت پر فائز ہونا اور نبی کا خطاب پانا ممتنع نہیں۔بلکہ اس امت کے واسطے موجب عزت ہے اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کو بلند کرتا ہے۔پس میں امتی سے نبی بنا۔مگر اتباع محمد اور قرآن کریم کر کے اور آپ نے صاف فرمایا - لا معبود لنا الا الله ولا شريعة لنا الا القرآن - ولا شارع | لنا الا محمد رسول الله مگر آہ ! ان علماء نے اس کی باتوں کو قرآن کریم اور احادیث صحیحہ کی روشنی میں نہ سوچا اور اپنے ناقص علم قرآن وحدیث پر اس کو پرکھا۔اور اس کے